Do Dost - Article No. 566

دو دوست - تحریر نمبر 566

دو دوست شیخیاں بگھار رہے تھے ایک بولا:”میں جنگل کے قریب ندی میں نہا رہا تھا کہ اچانک شیر آ گیا میری رائفل دور پڑی تھی اور مجھے تیرنا بھی نہیں آتا تھا اس لئے میں غوطہ بھی نہیں لگا سکتا تھا پھر بھی میں نے اپنے اوسان خطانہ ہونے دیے اور شیر کے منہ پر پانی کا چھینٹا اتنے زور سے مارا کہ وہ ڈر کر بھاگ گیا“۔

(جاری ہے)

دوسرا دوست بولا:”یہ کب کا واقعہ ہے“۔ پہلا دوست:”گزشتہ اتوار کا“۔ پہلا دوست:”پھر تو تم درست کہتے ہو کیونکہ اسی دن ایک شیر میرے گھر آیا تھا میں نے اس کی مونچھوں کو ہاتھ لگا کر دیکھا تو وہ گیلی تھیں“۔

Browse More Urdu Jokes