Mashhoor Zamana Yonani - Article No. 1106

مشہور زمانہ یونانی - تحریر نمبر 1106

مشہور زمانہ یونانی فلسفی سقراط کی بیوی بہت جھگڑالو عورت تھی۔ ایک دن کسی بات پر سقراط کو جلی کٹی سنانے لگی۔ سقراط کچھ دیر چپ چاپ بیٹھا سنتا رہا پھر کمرے سے باہر جا کر بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

جب بیوی نے دیکھا کہ سقراط پر اس کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تو اس نے پانی سے بھری بالٹی اس پرا نڈیل دی۔ سقراط پانی میں بھیگ کر بے ساختہ ہنسنے لگا۔ اور بولا۔ ”مجھے علم تھا کہ ایسا ضرور ہو گا‘ گرج چمک کے بعد بارش ہی ہوتی ہے۔“

Browse More Urdu Jokes