Sir Ke Baal - Article No. 458

سر کے بال - تحریر نمبر 458

ایک عورت گنجی تھی اتفاق سے اس کے سر پر تین بال اگ آئے۔ اسے ایک دعوت میں جانا تھا اس نے اپنی نوکرانی کو بلایا اور خوش ہو کر بولی:”یہ دیکھو میرے سر پر تین بال اگے ہیں میرا جوڑا بنادو“۔

(جاری ہے)

نوکرانی جوڑا بنانے لگی تو ایک دم مایوس ہو کر بولی:”ایک بال ٹوٹ گیا ہے“۔ عورت نے کہا:”چلو پھر چٹیا ہی بنادو“۔ چٹیا بنانے کی کوشش میں ایک بال اور ٹوٹ گیا تو نوکرانی نے عورت کو بتایا۔ یہ سن کر وہ بولی:”چلو کوئی بات نہیں آج میں بال کھول کر ہی چلی جاوٴں گی“۔

Browse More Urdu Jokes