Train - Article No. 772

ٹرین - تحریر نمبر 772

ٹرین میں ایک صاحب اطمینان سے اپنی سیٹ پر بیٹھے ٹانگ پر ٹانگ رکھے اخبار پڑھ رہے تھے۔ اپنا بڑا سا بیگ انہوں نے بیچ راستے میں رکھا ہوا تھا مسافر اس سے ٹکڑا ٹکرا کر گر رہے تھے۔ ایک مسافر اس کو ایک طرف ہٹانے لگا تو وہ صاحب فوراً اخبار چھوڑ کر اسے روکتے ہوئے بولے۔

(جاری ہے)

”اے میاں! یہ کیا کر رہے ہیں؟ بیگ کو یہیں رہنے دو۔“ جناب! لوگ اس سے ٹکرا ٹکرا کر گر رہے ہیں۔ آپ اس کو ایک طرف رکھ دیں یا مجھے رکھنے دیں۔ مسافر نے شائستگی سے کہا۔”ہرگز نہیں…وہ صاحب فیصلہ کن لہجے میں بولے۔ اسے یہیں رکھا رہنے دو۔ میں بھلکڑ آدمی ہوں۔ اگر لوگ اس بیگ سے ٹکڑا ٹکڑا کر نہیں گریں گے تو مجھے اندیشہ ہے کہ میں اسے ٹرین میں ہی بھول جاوٴں گا۔

Browse More Urdu Jokes