
Bachpan Aor Barsaten
بچپن اور برساتیں
طارق احمد
ہفتہ 22 جولائی 2017
گرمیوں میں ہم بہن بھائی چھت پر چارپائیاں بچھا کر ان پر سوتے، اور یہ سلسلہ برساتوں میں بھی جاری رہتا۔ برسات کی بارشوں کے کئی رنگ اور مزاج ہوتے۔ کبھی تو ہلکی پھلکی بوندا باندی یعنی کن من سے بارش شروع ہوتی جو طبیعت کو اچھی لگتی۔ کبھی تیز پھوار اور کبھی جیسے ایک دم کسی نے چھاجوں مینہ انڈیل دیا ہو۔ ہم گہری نیند سے ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے۔ پہلے تو سمجھ ہی نہ آتی کہ موجود کہاں ہیں۔
جتنی دیر میں سومن ہوتے جسم پورا بھیگ چکا ہوتا۔ پھر سب سے پہلے جو خیال ذہن میں آتا وہ یہ ہوتا کہ چارپائیوں کو اٹھا کر براستہ سیڑھیاں نیچے پہنچانا ہے۔ ہمارے والدین اور بہنیں اپنا اپنا بستر بغل میں دبا کر کمروں میں چلے جاتے، بڑے بھائی کو بڑے ہونے کا استحقاق مل جاتا اور وہ کچن میں کھڑے ہو کر ہمارا یہ چارپائی بچاؤ آپریشن دیکھتا رہتا۔(جاری ہے)
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
Articles and Information
مزاحیہ اردو ادبمزاحیہ کالممزاحیہ اردو لطیفےپیری مریدی مزاحیہ کہانیاںمیاں بیویموبائل کی مزاحیہ کہانیاںمزاحیہ شاعریپسندیدہ ترینUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.