Chacha Nilam Ghar - Article No. 2058

Chacha Nilam Ghar

چاچا نیلام گھر - تحریر نمبر 2058

چاچا نیلام گھر سے ہم مذاق مذاق میں تفریح تولیتے رہتے ہیں لیکن آپ یقین کیجئے وہ ہمارے چلتے پھرتے استاد یعنی موبائل ٹیچر ہیں۔

بدھ 25 مئی 2016

علی رضا احمد:
چاچا نیلام گھر سے ہم مذاق مذاق میں تفریح تولیتے رہتے ہیں لیکن آپ یقین کیجئے وہ ہمارے چلتے پھرتے استاد یعنی موبائل ٹیچر ہیں۔ ان سے ہمیں کام کی بہت سی باتیں پتاچلتی ہیں۔ وہ اکثر ہم سے مختلف سوال پوچھتے رہتے ہیں اور ہمارے علم میں خاطر خواہ اضافہ کرتے رہتے ہیں یعنی بتاؤ یہ کیسے ہے؟ کہاں ہے؟․․․․․․․․ کتنی ہے؟․․․․․․․ کون سی ہے؟ کبھی کبھی تو کسی اجنبی شخص کے سامنے وہ ایسا سوال پوچھتے ہیں جو ہماری سمجھ سے باہر ہوتو ہمیں شرمندگی بھی محسوس ہوا کرتی ہے لیکن یہ ان کے تعلیم دینے کااپنا اایک طریقہ کاراور انداز ہے․․․․․․
ایک دن انہوں نے ہم سے پوچھا کہ کوئی ایسی رقم بتاؤ کہ جو ایک سے لے کر نو تک سب پر تقسیم ہوجائے اور پیچھے کچھ نہ چھوڑے۔

(جاری ہے)

ہم نے کہا چاچا جی اس منصفانہ تقسیم سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا اور اس کے پیچھے چھوڑنے کاآپ کوکیا نقصان؟ بعد میں ہم نے اس کاحل مانگا تو انہوں نے کہا اہ پڑھے لکھے جاہلو! تمہیں اس کاجواب بھی نہیں آتا․․․․․․
پھر ایک دن تشریف لائے اور ایک تفریق کاسوال پو چھا کہ ایک رقم لکھو! بارہ ہزار گیارہ سودس سے تیرہ سوگیارہ نکال کردکھاؤ!
آپ یقین کریں ہم نے تفریق کاسوال کیاحل کرناتھا ہم سے تو رقم بھی لکھی نہ گئی․․․․․․
پھر ایک شام تشریف لائے اور ایک ایسا ہی بڑا دلچسپ اور حسابی سوال داغا کہ بتاؤ ایک دکاندار کے پاس من وزن کے صرف چاہ مختلف باٹ ہین اور وہ ان چارباٹوں سے ہی ایک کلو سے لت کرچالیس کلوگرام تک تول دیتا ہے۔
یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس سے بے شک تین کلو لے لیں یااتنالیس کلو․․․․․․ وہ انہی چار باٹوں کو ترازو کے آگے پیچھے رکھ کر ضرورت کے مطابق پورا تول دے گالہٰذا آپ باہم مشورہ سے ان چاروں باٹوں کا علیحدہ علیحدہ وزن بتائیں۔
ہم نے وضاحتاََ پوچھا کہ چاچا جی اب تو برقی ترازو آگئے ہیں جس کے ذریعہ آپ بغیر کسی باٹ کی مدد کے گراموں سے لے کرمنوں تک کاوزن کرلیتے ہیں۔
اگر ہم باٹوں کی بجائے بٹوں سے کام لیں تو آپ برامنائیں گے؟ لہٰذا آج کل کے اس سائنسی دور میں آپ ہمارا اور اپنا قیمتی وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں مہربانی فرما کہ آپ خود ہی اس کا جواب بتادیں․․․․․․․ لیکن انہوں نے جواب بتائے بغیر ایک اور سوال پیش کر دیا․․․․․․․ کہ ایک گائے ایک ایسی لوڈڈ کشتی پر سوار ہے کہ جس پر اگر کوّا بھی بیٹھ جائے تو پوری کشتی کے ڈوبنے کااحتمال ہے اور وہ طریقہ بتاؤ کہ گائے کا دودھ نکالتے ہوئے کشتی نہ ڈوبے۔
ہم نے کہا چاچا جی اگر آپ ایک وقت کی چائے نہ پئیں گے تو کون سی قیامت آجائے گی۔ آپ دودھ نہ ہی نکالئے تو بہتر ہے․․․․․․․
ایک دن آکر پوچھنے لگے کہ گنجے کی انگریزی کیا ہے ہم نے کہا کہ سرچارج عزیز․․․․․․․ چاچے نے کہا مذاق چھوڑ! بارہ سنگھے کی بتادواگر یہ بھی نہیں آتی تو ضدی ہی کی بتادو۔ ہم ایک دوسرے کامنہ دیکھنے لگے پھر کہنے لگے HUGکیا مطلب ہے یا یہ بتاؤتم کمپیوٹر کی Web Siteکہتے رہتے ہیں․․․․․․ ہم نے چاچا سے کہا کہ آپ نے گنجے کی انگریزی خوب پوچھی ہے کیا خوب ہوتا کہ اگر آپ یہ پوچھتے کہ گنجا اشارے سے کیسے کہتے ہیں؟ ایک دن ان کے سامنے Phsychologyلکھا ہوا تھا اور وہ اسے مذاقاََ ” پھسائی چلو جی“ پڑھ رہے تھے․․․․․
ایک شام ہم پانچوں والدین سمیت چاچے کے گھر پہنچے خوشی قسمتی سے چاچے کے بھی ساتوں گھر والے موجودتھے۔
ہم نے کہا چاچا جی! آج رسہ کشی کرتے ہیں۔ ہم نے کہا چاچا جی اگر آپ ہمیں اپنا ایک کھلاڑی دے دیں تو ہم چھ اور چھ برابر ہوجائیں گے۔
چاچے نے کہا اگر آپ اپنا صرف ایک کھلاڑی ہماری طرف کردیں تو ہم آپ کی ٹیم کو کھینچ کررانا رسہ گیر کے گھر تک لے جائیں گے یعنی صرف ایک بندہ نکالنے سے چار اور آٹھ کافرق ہوجائے گا جو کہ واقعی ان کی بڑی دلچسپ تقسیم تھی․․․․․․․
پھر ہم نے موقع غنیمت جان کر چاچاجی سے کہا کہ آپ پہلے ہی ہم سے اتنے مشکل سوال پوچھ رکھے ہیں پہلے ان کا جواب بتائیں تاکہ ہماری پریشانی تو دقور ہو․․․․․․ پھر تھوڑی دیر سوچنے کے بعد وہ مان گئے اور کہنے لگے پوچھ لوجس سوال کا جواب پوچھنا ہے ہم نے پوچھا کہ وہ رقم بتائیں جو ایک نوتک تقسیم ہوتی ہے وہ کہنے لگے کہ وہ رقم 2520یعنی ایک سے نو تک کاعاداعظم․․․․․․․․․
پھر ہم نے ان سے پوچھا کہ بارہ ہزار گیارہ سودس کے بارے میں بتائیں تو وہ کہنے لگے۔
کہ یہ کوئی رقم نہیں ہوتی یہ ایسے لکھی جائے گی یعنی 1310․․․․․․․ باٹوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ 1,3,9,27 کلو کے ہیں۔ گنجے کی انگریزی Tonsureبارہ سنگھے کی EIKاور ضدی کی Stubbron بتائی اور Hug کا مطلب گلے لگانا Webکا مطلب مکڑی کا جالا بتایا اور کشتی والی گائے کے متعلق کہا کہ وہ دودھ توگائے کے اندر سے ہی نکلے گا لہٰذا کشتی ڈوبنے کا کوئی خدشہ نہیں․․․․․ لہٰذا یہ ہمارے موبائیل ماسٹر ہیں۔

Browse More Urdu Mazameen