Mera Kala Ay Dildar - Article No. 2206

میرا کالااے دلدار - تحریر نمبر 2206
مائیکل جیکسن جس نے چہرے کی جلد پلاسٹک سرجری سے گوری کرلی لیکن وہ بھی کہتا ہے میں پیدائشی کالا نہیں جب میں پیدا ہوا تو گوراتھا مگر ہسپتال میں نرس کی غلطی سے مجھے کالے سے بدل دیا گیا
جمعہ 23 مارچ 2018
ڈاکٹر محمد یونس بٹ
آپ اس عنوان سے یہ نہ سمجھیں کہ میں دلدار بھٹی کے بارے میں لکھنا چاہ رہا ہوں۔ویسے بھی ان کا رنگ ایسا ہے کہ جس محفل میں ہوں اس کو رنگین بنادیتے ہیں لا س اینجلز Los angeles کے بارے میں لکھنا چاہ رہا ہوں جو آج کل لوس اینجلزLos Angeles بن چکا ہے۔یہ وہ شہر ہے جس کے بارے میں ایک بار ھب کین نے لکھا تھا کہ میں لاس اینجلس گیا اور سارا دن اسے ڈھونڈتا رہا مگر وہ مجھے کہیں نہ ملا۔
(جاری ہے)
مارٹن لوتھر کنگ کو بھی بالاخر یہ کہنا پڑا کہ ”میں کسی گورے کا برادر تو بن سکتا ہوں برادر ان لاءنہیں“یوں کالوں اور گوروں میں کوئی قانونی رشتہ نہ بن سکا،لاس اینجلس میں کسی سے پوچھو لیکگل کسے کہتے ہیں؟تو جواب ملے گا کہ امریکہ کے قومی پرندے کو امریکی عدالتوں میں ایک دوسرے پر روزانہ جتنے کیس ہوتے ہیں ہمارے ہاں تو روز اتنے ڈیلیوری کیس نہیں ہوتے لیکن عدالتیں ہمیشہ کالے دھن کالے کرتوتوں‘کالے چوروں اور کالوں کے خلاف ہی فیصلہ دیتی ہے۔یہی نہیں ہمارے ہاں بھی ہوتی ہے کہ برے کا منہ کالا کرکے اسے گدھے پر بٹھا کر یوں پھرایا جاتا ہے کہ اکثر لگتا ہے یہ سزا اس بندے کو نہیں گدھے کو دی جارہی ہے۔ہم تو کہتے ہیں اگر لاس اینجلس جیسے حادثوں سے بچنا ہے تو عدالتیں سفید کرتوتوں اور سفید چوروں کے خلاف بھی فیصلہ دیں آخر برے کا منہ سفید کرکے اسے گلیوں میں کیوں نہیں پھرایا جاتا۔
Browse More Urdu Mazameen

گھورنا منع ہے
Ghurna Mana Hai

گھاگ
Ghag

بن بیاہوں کی کانفرنس
Bin Biyahon Ki Conference

حویلی
Haweli

ہم نے کتا پالا
Humne Kutta Pala

وقت کی مار
Waqt Ki Mar