
Shohar Baraye Farokht
شوہر برائے فروخت
ہفتہ 25 مارچ 2017
بازار میں ایک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کیے جارہے تھے ، اس دکان کے کھلتے ہی لڑکیوں اور عورتوں کی ایک لمبی قطار لگ گئی دوکان کے دروازے پر ایک بورڈ آویزاں تھا اس پر لکھا تھا کہ” اس دوکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت میں ایک ہی داخل ہو سکتی ہے “اس کے نیچے ہدایات بھی دی گئی تھی ،اس دکان کی چھ منزل ہیں ہر منزل پر شوہروں کے بارے میں لکھا ہو گا جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے میعار میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ خریدار لڑکی ہو یا عورت ، کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے اور اگر اس منزل پر کوئی پسند نہ آئے تو اوپر کی منزل پر جا سکتی ہے ۔ مگر ایک بار اوپر چلے جانے کے بعد نیچے نہیں آسکتی ، سوائے اس صورت کہ باہر نہ نکل جائے ۔ سب سے پہلے ایک خوبصورت لڑکی کو پہلے منزل میں داخل ہونے کا موقعہ ملا جوں ہی وہ اندر داخل ہوئی پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا کہ ․․․․․․․․ اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور اللہ والے ہیں ”لڑکی آگے بڑ ھ گئی ، دوسری منزل کے دروازے پر لکھا تھا کہ ”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ، اللہ والے ہیں اور بچوں کو پسند کرتے ہیں“لڑکی پھر آگے بڑ ھ گئی ، تیسر ی منزل میں داخل ہوئی تو اس نے تیسری منزل کے دروازے پر لکھا ہوا پڑاکہ ”اس منزل کے شوہر برسر روز گار ہیں اللہ والے ہیں ، بچوں کو پسند کر تے ہیں اور خوبصورت بھی ہیں “
یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کیلئے رک گئی ، مگر پھر یہ سوچ کر کہ چلو ایک منزل اور جا کر دیکھتے ہیں وہ اوپر والی چوتھی منزل کے دروازے پر جا کر رکی ، وہاں لکھا تھا کہ اس منزل کے شوہر برسر روگار ہیں ، اللہ والے ہیں ، بچوں کو پسند کر تے ہیں ، خوبصورت اور گھر کے کاموں میں مدد بھی کرتے ہیں۔
یہ پڑھ کر لڑکی کو غش سا آنے لگا ، کیا ایسے بھی مرد ہیں دنیا میں ؟وہ سوچنے لگی کہ شوہر خریدلے اور گھر چلی جائے ، مگر دل نہ مانا وہ پانچویں منزل پر چلی گئی ، وہاں کے دروازے پر لکھا تھا کہ اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ، اللہ والے ہیں بچوں کو پسند کر تے ہیں ، بے حد خوبصورت ہیں ‘گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں اور بہت رومانٹک بھی ہیں‘اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے ، وہ سوچنے لگی کہ ایسے مرد سے بہتر بھلا کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ چھٹی منزل پر چڑھ گئی وہاں لکھا تھا کہ آپ اس منزل پر آنے والی 3778ویں خاتون ہیں ۔ اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے کیونکہ یہ منزل صرف اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ ” عورت کو مطمئن کرنا ناممکن ہے “ہمارے سٹور پر آنے کا شکریہ ، سیڑھیاں باہر کی طرف جاتی ہیں۔
یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کیلئے رک گئی ، مگر پھر یہ سوچ کر کہ چلو ایک منزل اور جا کر دیکھتے ہیں وہ اوپر والی چوتھی منزل کے دروازے پر جا کر رکی ، وہاں لکھا تھا کہ اس منزل کے شوہر برسر روگار ہیں ، اللہ والے ہیں ، بچوں کو پسند کر تے ہیں ، خوبصورت اور گھر کے کاموں میں مدد بھی کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
Articles and Information
مزاحیہ اردو ادبمزاحیہ کالممزاحیہ اردو لطیفےپیری مریدی مزاحیہ کہانیاںمیاں بیویموبائل کی مزاحیہ کہانیاںمزاحیہ شاعریپسندیدہ ترین ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.