Zikar Aik Pajamay Ka - Article No. 2255

ذکر ایک پاجامے کا - تحریر نمبر 2255
ایک شخص نے اپنے لیے نیا کُرتا پاجامہ درزی سے سلوایا ۔گھر آکر پہن کر دیکھا تو پاجامہ تین انچ بڑا تھا ۔وہ بڑا پریشان ہو اکہ دوسرے دن سفر پر جانا ہے
جمعرات 16 اگست 2018
محمد سر فراز
ایک شخص نے اپنے لیے نیا کُرتا پاجامہ درزی سے سلوایا ۔گھر آکر پہن کر دیکھا تو پاجامہ تین انچ بڑا تھا ۔وہ بڑا پریشان ہو اکہ دوسرے دن سفر پر جانا ہے اور پاجامہ لمبا ہے ،اتنا وقت بھی نہیں کہ درزی کے پاس جائے ۔وہ شخص اپنی بیوی کے پاس گیا اور کہا کہ میرا پاجامہ تین انچ لمبا ہے ۔ تم اسے درست کردو ۔بیوی بولی :” میں سارادن کی تھکی ہوئی ہوں ، کل کر دوں گی ۔
(جاری ہے)
اس شخص کی والدہ جب کام سے فارغ ہوکر سونے لگیں تو بیٹے کا چہرہ نگاہوں میں گھو م گیا ،بے چین کر اُ ٹھ بیٹھی ۔جا کر بیٹے کا پاجا مہ تین انچ کا ٹ دیا اور مطمئن ہو کر سو گئی ۔آدھی رات کو بیگم کی آنکھ کھلی تو اسے پاجامے کا خیا ل آیا ۔اس نے بھی تین انچ پاجامہ کم کیا اور سو گئی ۔صبح جب اس شخص نے دیکھا تو کھونٹی پر پاجامے کی بجائے نیکر نظر آئی وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا.
Browse More Urdu Mazameen

گھورنا منع ہے
Ghurna Mana Hai

گھاگ
Ghag

بن بیاہوں کی کانفرنس
Bin Biyahon Ki Conference

حویلی
Haweli

ہم نے کتا پالا
Humne Kutta Pala

وقت کی مار
Waqt Ki Mar