Acer’s Spin convertible laptops get 10th-gen Intel chips

ایسر نے 10 ویں نسل کی انٹل چپ کے ساتھ سپن کنورٹیبل لیپ ٹاپس پیش کر دئیے

Acer’s Spin Convertible Laptops Get 10th-gen Intel Chips
ایسر نے 10 ویں نسل کی انٹل  چپ  کے ساتھ  سپن 3 (Spin 3) اور سپن 5 (Spin 5) کنورٹیبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے ہیں۔
ایسر نے سپن 3  کو 10 ویں نسل کی انٹل آئس لیک چپس کے 3 آپشن کے ساتھ پیش کیا ہے۔ یہ آپشنز Core i5-1035G4،  Core i5-1035G1،  Core i3-1005G1 ہیں۔ سپن 5 کو  دو آپشنز Core i5-1035G4 یا  Core i7-1965G7 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
دونوں میں ونڈوز 10 ہوم  کا 64 بٹ ورژن انسٹال ہے۔دونوں میں 16 جی بی تک ریم اور 256 جی بی ، 512 جی بی یا 1 ٹی بی ایس ایس ڈی سٹوریج آپشن ہے۔ان میں 2x2 MIMO کے ساتھ وائی فائی 6، بلوٹوتھ 5.0 کی سپورٹ  اور ڈی ٹی ایس آڈیو آؤٹ ہے۔
ایسر نے سپن 5 کو3:2 ایسپکٹ ریشو،  ملٹی ٹچ کے ساتھ 13.5 انچ 2K IPS LCD ڈسپلے اور اے ای ایس پین سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔
سپن 3 کو 14 انچ 16:9 آئی پی  ایس ایچ ڈی ایل سی ڈی ملٹی ٹچ پینل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


کنکٹیویٹی کے لیے سپن 5 میں  دو یو ایس بی – سی پورٹس کے ساتھ تھنڈر بولٹ 3 سپورٹ، دو یو ایس بی – اے 3.1 ساکٹس، ایچ ڈی ایم آئی 2.0 کی سپورٹ کے ساتھ ایک فل سائز ایچ ڈی ایم آئی کنکشن ، ایچ ڈی سی پی اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ ریڈر بھی ہے۔

اس کے برعکس سپن 3 میں ایک یو ایس بی – سی کنکشن کے ساتھ تھنڈر بولٹ، دو یو ایس بی – اے 3.1 پورٹس، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ایچ ڈی ایم آئی آؤٹ پٹ ہے۔
اس دونوں ماڈلز کے ساتھ ایسر نے فاسٹ چارجنگ  ایسر ایکٹیو سٹائلس  بھی پیش کیے ہیں۔
ایسر نے سپن 5 میں فور سیل 56Wh بیٹری ہے، جو اسے 15 گھنٹوں تک چلا سکتی ہے جبکہ سپن 3 میں 48 Wh بیٹری ہے، جو اسے 12 گھنٹوں تک چلا سکتی ہے۔
امریکی مارکیٹ میں سپن 5 کو جون میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 899 ڈالر ہوگی جبکہ سپن 3 کو اپریل میں پیش کیا جائےگا، جس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 699 ڈالر ہوگی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras