Apple iPhone 11 Pro and 11 Pro Max get 12MP triple cameras, revamped Super Retina displays

ٹرپل کیمرہ اور نئے ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 11 پرو اور 11 پرو میکس منظر عام پر آ گئے

Apple IPhone 11 Pro And 11 Pro Max Get 12MP Triple Cameras, Revamped Super Retina Displays
ایپل نے اپنے پہلے ”پرو“ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان نئے سمارٹ فونز میں نئے ڈسپلے ، تیسرا کیمرہ اوربہتر امیج پروسینگ کے لیے  تیز رفتار موبائل چپ سیٹ ہے۔
آئی فون 11 پرو میں 5.8 انچ کی سکرین ہے جبکہ پرو میکس میں 6.5 انچ کا پینل ہے۔
دونوں میں ہی سپر ریٹینا ایکس ڈی آر (Super Retina XDR) ڈسپلے ہیں۔یہ او ایل ای ڈی ہے،  جس میں متاثر کن 1200 nitgsبرائٹ نیس ہے۔ یہ 15 فیصد توانائی کی بچت کرتا ہے۔یہ امیج کوالٹی کے لیے کئی طرح کے فیچرز جیسے ایچ ڈی آر 10 اور ڈولبی وژن وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

دونوں پرو سمارٹ فونز میں 12 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس کے مین شوٹر میں 26 ایم ایم f/1.8 لینز، آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) اور ڈوئل پکسل اے یف ہے۔اس کا ٹیلی فوٹو لینز وہی 52 ایم ایم (2x آپٹیکل زوم) کا ہے۔

(جاری ہے)

یہ f/2.0 پر پہلے سے زیادہ روشن  ہے اور مین کیمرے کی طرح او آئی ایس اور ڈوئل پکسل اے ایف  جیسے فیچر پیش کرتا ہے۔فون کا نیا کیمرہ 12میگا پکسل  (120 ڈگری) الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔
یہ تینوں کیمرے زیادہ بہتر کلر رینج کے ساتھ 60fps پر 4K ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
اس فون میں شامل فلمک (Filmic) ایپ چاروں کیمروں یعنی 3 رئیر اور 1 سیلفی کیمرے سے ایک ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ  کر سکتی ہے۔ اس طرح آپ ایک سین کو مختلف انداز میں دیکھتے ہوئے اپنی فلم بھی بنا سکتے ہیں۔
ایپل نے ان سمارٹ فونز میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل کی ہے۔
نئے  آئی فون کے باکس میں 18Wکا فاسٹ چارجر بھی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ابھی بھی لائٹنگ پورٹ استعمال کرتا ہے لیکن اس بار اس میں یو ایس بی-سی ٹو لائٹنگ  کیبل بھی شامل کی گئی ہے۔آئی فون 11 پرو کی بیٹری ٹائمنگ پچھلے سال کے آئی فون ایکس ایس سے 4 گھنٹے زیادہ اور آئی فون پرو میکس کی 5 گھنٹے زیادہ ہے۔

آئی فون 11 پرو اور پرو میکس

    آئی فونز میں نیا ایپل اے 13 بائیونک چپ سیٹ شامل کیا گیاہے۔ 8.5 ارب ٹرانسسٹرز پر مشتمل یہ چپ سیٹ 7 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔ یہ اے 12  سے توانائی کی بچت کے معاملے میں  بہتر اور رفتار کے معاملے میں زیادہ  تیز رفتار ہے۔
    اس کی 2 ہائی پرفارمنس  سی پی یو کورز 20 فیصد تیز رفتار اورتوانائی کی بچت میں  30 فیصد زیادہ  بہتر ہوں۔اس کا4 کور ڈیزائن  جی پی یو 20 فیصد تیز رفتار اور توانائی کی بچت کے معاملے میں 40 فیصد بہتر ہے۔
    پرو فونز کا بنیادی ماڈل 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ ہی ہے۔
    اگر آپ فلمک ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 256 جی بی یا 512 جی بی ماڈل لینا پڑے گا۔
    اس کا 8 کور  نیورل انجن بھی 20 فیصد تیز رفتار ہے۔ڈیپ فیوژن کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس سے فعال کیا جائے گا۔ ڈیپ فیوژن ایپل کا ایچ ڈی آر پلس ورژن ہے۔
    یہ آپ کے شٹر دبانے سے پہلے 4 تصاویر اور، شٹر دبانے کے بعد 4 تصاویر لیتا ہے اور  اس کے بعد 1 لانگ ایکسپورژر۔ اس کے بعد یہ سب سب بہترین تصویر منتخب کر کے انہیں باہم ملا دیتا ہے۔ اس میں ایک الگ سے نائٹ موڈ بھی ہے۔یہ فون مڈ نائٹ گرین، سپیس گرے، سلور اور گولڈ میں پیش کیا جائے گا۔

    یہ دونوں آئی فونز پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ (4 میٹر، 30منٹ) ہیں۔ ایپل نے انکے لیے حفاظتی کیس کا نیا برانڈ بھی متعارف کرایا ہے۔
    ایپل آئی فون پرو کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون پرو میکس کے 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 1099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ان کے پری آرڈر 13 ستمبر سے شروع ہونگے اور ان کی فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras