Apple unveils new Mac Pro and Pro Display XDR

ایپل نے نیا میک پرو اور پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر متعارف کرا دیا

Apple Unveils New Mac Pro And Pro Display XDR
ایپل نے نئے میک پرو کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایپل کا بنایا ہوا اب تک کا سب سے پاورفل  میک ہے۔اس کے ساتھ کمپنی نے نئے پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ایچ ڈی آر اور پرو گریڈ ایپلی کیشنز کے لیے  ایک پروفیشنل گریڈ مونیٹر ہے۔

نئے میک پرو کو آنے میں کافی دیر لگی ہے۔ اس سے پچھلی نسل کا میک 2013ء میں لانچ کیا گیاتھا۔اس سے پچھلی نسل کے میک کو 2017ء میں اپ ڈیٹ  کیا گیا تھا۔ اس وقت کمپنی نے ایک نئے میک کا اعلان بھی کیا تھا، جسے اب لانچ کر دیا گیا ہے۔
نئے 2019ء میک پرو  کو دوبارہ ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسے 2013ء کے سیلنڈر کی طرح کے ڈیزائن کی بجائے ٹاور سٹائل ڈیزائن میں متعارف کرایا گیا ہے۔2006ء سے 2012ء تک کے میک پروز اسی ڈیزائن میں تھے۔نیا میک پروہر طرح کی اسسریز کےلیے   8 پی سی آئی ایکسپریس ایکسپینشن سلاٹس کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے چار  ڈبل وائیڈ x16 سلاٹس، ایک سنگل وائیڈ x16 سلاٹ، دو سنگل وائیڈ x8 سلاٹس اور کم از کم ایک ہاف لینتھ x4 سلاٹ ہے۔

اس میں دو تھنڈر بولٹ 3 پورٹس، دو یو ایس بی – اے پورٹس اور ایک ہیڈفون جیک ہے۔ چیسز کے اوپر بھی دو تھنڈر بولٹ 3 کنکٹرز ہیں۔ ان سلاٹس میں Mac Pro Expansion یا MPX Modules استعمال کیےجا سکتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک ماڈیول x16 PCIe میں سے ایک کنکٹر اور پھر سائیڈ پر دوسرا PCIe کنکٹر استعمال کرتا ہے۔
دوسرا کنکٹر کارڈ کو چار تھنڈر بولٹ 3 پورٹس میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے دیتا ہے۔    
نئے میک پرو کے تمام ماڈلز میں Intel Xeon W پروسیسرز ہیں۔ اس کے بنیادی ماڈل میں 8 کور سی پی یو ہے لیکن اس کے 12 کور، 16 کور، 24 کور اور 28 ماڈلز بھی ہیں۔
یہ سب ماڈلز ہائپر تھریڈنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
نئے میک پرو کے بنیادی ماڈل 32 جی بی میموری سے شروع ہوتا ہے۔ اس علاوہ 48 جی بی، 96 جی بی، 192 جی بی، 384جی بی، 768 جی بی اور 1.5 ٹی بی ڈی ڈی آر 4 ای سی سی آپشن دستیاب ہیں۔ آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ یہ میموری ماڈیول ہیں، سٹوریج نہیں۔

نئے میک پرو کے 24 یا 28 کور سی پی یوز ہی مکمل 1.5 ٹی بی میموری کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کا 8 کور ماڈل تمام میموریز کو 2666MHz تک ہی استعمال کر سکتا ہے جبکہ 12 سے 28 کور سی پی یو مکمل 2933MHz کی سپیڈ پر میموری استعمال کرتے ہیں۔
اب آ جائیں سٹوریج کی طرف۔
نیا میک پرو فلیش اونلی سٹوریج کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کے بنیادی ماڈل میں 256 جی بی سٹوریج ہے جسے 4 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسے ایپل کی ٹی 2 چپ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جو انکرپشن کو بھی ہینڈل کر سکتی ہے۔ اب اس کے مدربورڈ میں دو نظر آنے والی SATA پورٹس بھی ہیں لیکن ایپل نے ان کا مقصد نہیں بتایا۔

گرافکس کےلیے اس میں AMD Radeon Pro 580X ہے جو ہاف ہائیٹ ایم پی ایکس ماڈیول میں ہے۔ آپ فل ہائیٹ ایم پی ایکس ماڈیول میں Radeon Pro Vega II بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سنگل ایم پی ایکس ماڈیول میں Vega II گرافکس بھی حاصل کر سکتےہیں۔
آپ اس طرح کے دو ماڈیول استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ نئے میک پرو میں چار Radeon Pro Vega II گرافکس کارڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو میک پرو کی پروسیسنگ پاور کم لگے تو اس میں Afterburner بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروگرام ایبل ASIC ہے جو ویڈیو انکوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کی رفتار کو بڑھاتا ہے۔
یہ 8K ProRes RAW 30fps ویڈیو کی 3 سٹریمز یا 4K ProRes RAW 30fps ویڈیو کی 12 سٹریمز یا 4K ProRes 422 30fps ویڈیوز کی 16 سٹریمز ہینڈل کر سکتا ہے۔ اس لیول کی کارکردگی کا حصول فی الحال مارکیٹ میں دستیاب تیز رفتار ترین گرافکس کارڈ کی موجودگی میں بھی ناممکن ہے۔

کنکٹیویٹی کے لیے میک پرو میں 4x Thunderbolt 3 پورٹس، 2x 10Gb Ethernet پورٹس، Wi-Fi 802.11ac اور Bluetooth 5.0 ہے۔
28 کور پروسیسرز، 4 گرافکس کارڈ، میموری کی 12 سٹکس، 4 ٹی بی سٹوریج اور ویڈیو پراسیسر کو چلانے کے لیے 1400W پاور سپلائی درکار ہوتی ہے۔
یہ تو ہوگیا نیا میک پرو۔
ایپل پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر اس سے بھی زیادہ متاثر کن ہے۔ کمپنی نے کلر اور ڈسپلے کیلیبریشن کا تمام علم اس ایک پراڈکٹ میں جمع کر دیا ہے۔ یہ مارکیٹ میں سب سے بہترین پروفیشنل گریڈ مونیٹر ہے۔
یہ 32 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی سے شروع ہوتا ہے ، جس کی ریزولوشن 6016 x 3384 (16:9) ہے۔
ایپل نے اسے Retina 6K کا نام دیا ہے۔ اس میں DCI-P3 وائیڈ کلر سپورٹ کے ساتھ 10 بٹ کلر پینل ہے۔ یہ ڈسپلے ایس ڈی آر کانٹینٹ کو 500 nitsبرائٹ نیس پر دکھا سکتا ہے، یہ کافی زیادہ روشن ہے۔ یہ چونکہ ایچ ڈی آر ڈسپلے ہے اس لیے اس میں 1000 nits برائٹ نیس بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مخصوص حالات میں یہ مختصر وقت کے لیے 1600 nitsتک بھی جا سکتی ہے۔
پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر میں متاثر کن 576 زونز ہیں۔ جنہیں الگ الگ منتخب کر کے آن یا آف کیا جا سکتا ہےتاکہ ہائی کنٹراسٹ یا کم بلومنگ فراہم کی جا سکے۔
اس مونیٹر میں بہت سے ریفرنس موڈز ہیں تاکہ آپ اپنے منتخب فارمیٹ پر کام کر سکیں۔
آپ HDR Video P3-ST 2084 (HDR10/Dolby Vision)، BT.709، BT.601، P3-DCI، P3-D65، P3-D50، اور sRGB میں سے اپنی مرضی کا موڈ منتخب کر سکتے ہیں۔ ان میں سینما سے لیکر ٹیلی ویژن اور فوٹوز تک سب موجودہ معیارات شامل ہیں۔ یہ مونیٹر 47.95Hz، 48.00Hz، 50.00Hz، 59.94Hz اور 60.00Hzریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

کنکٹیویٹی کے لیے پروڈسپلے ایکس ڈی آر میں چار تھنڈر بولٹ 3 پورٹس ہیں۔ اس میں یو ایس بی-سی پورٹس بھی ہیں لیکن اسے تھنڈر بولٹ ڈیوائسز کے ساتھ کام کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس مونیٹر کے ساتھ ایک سٹینڈ بھی پیش کیا گیا ہے۔
پرو سٹینڈ بلندی کی ایڈجسٹمنٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ آپ چاہیں تو مونیٹر کو صرف ایک بٹن دبا کر سٹینڈ سے الگ بھی کر سکتے ہیں۔
2019 میک پرو کی قیمت 5999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ اس کے 8 کور سی پی یو، 32GB 2666MHz میموری، 256 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج اور AMD Radeon Pro 580X گرافکس ماڈل کی قیمت ہے۔
پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر کی قیمت 4999 ڈالر سے شروع ہے جبکہ پرو سٹینڈ کی قیمت 999 ڈالر ہے اور VESA Mount Adapter کی قیمت 199 ہے۔ دونوں مصنوعات اس سال خزاں میں دستیاب ہونگی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras