Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
ایپل نے نئی ایپل  واچ سیریز 6 اور ایپل واچ ایس ای پیش کر دیں ہیں۔ ایپل واچ سیریز 6 کے حوالے سے سامنے آنے والی بہت سی افواہیں درست ثابت ہوئی ہیں اس لیے اس تقریب میں ایپل واچ کے حوالے سے کوئی بڑی خبر سامنے نہیں آئی۔

ایپل واچ سیریز 6 (Apple Watch Series 6)
ایپل واچ سیریز 6   اپنی پیش رو سیریز 5 کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے جس میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔
اس میں ایپل کا نیا ایس 6 چپ سیٹ ہے۔ اس میں شامل نئی ڈوئل کور چپ کے متعلق ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ  ایپل واچ سیزیز 5 میں شامل ایس 5 سے 20 فیصد تیز رفتار ہے۔

اس میں ایک یو 1 چپ کو بھی مربوط کیا ہے  جس کے الٹرا وائیڈ بینڈ انٹینا شارٹ رینج وائرلیس لوکیشن کو فعال بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچرسے آپ اپنی  واچ سیریز 6 کو کار کی ڈیجیٹل چابیوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔واچ سیریز 6  میں وہی چیسز استعمال کیے گئے ہیں جو واچ سیریز 5 میں تھے لیکن اس میں بلیو اور پراڈکٹ ریڈ ایلومینیم  فنشنگ ہے۔ واچ سیریز 6 کے دو سٹین لیس سٹیل  ورژن ، گریفائٹ اور کلاسک یلو گولڈ، ہیں۔

واچ سیریز 6 میں نیچے نیا ہارٹ ریٹ سنسر نصب کیا گیا ہے جو خون میں آکسیجن  کی مقدار (SpO2) کی پیمائش بھی کر سکتا ہے۔واچ او ایس 7 صارف کی حرکت اور دل کی دھڑکن کے ڈیٹا سےVO2 Max  ریڈنگ دیتا ہے۔اس سے صارف کی فٹ نیس کا مجموعی لیول پتا چل جاتا ہے۔
واچ سیریز 6 صارف کی نیند کو ٹریک کر سکتی ہے۔ یہ ہاتھ دھونے کا پتا چلا سکتی ہے اور ورزش کی کئی اقسام  کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔
واچ سیریز 6 میں نیا اور بہتر آلویز آن ڈسپلے موڈ پہلے سے تقریباً ڈھائی گنا روشن ہے۔ ایپل نے اس میں نیا Altimeter بھی شامل کیا ہے۔

واچ سیریز 6  کی بیٹری ٹائم بھی واچ سیریز 5 کی طرح تقریباً 18 گھنٹے ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ سے یہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔
واچ سیریز 6 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز جمعہ 18 ستمبر سے ہوگا۔
اس کے ایلومینیم جی  پی ایس اونلی ماڈل کی قیمت 399 ڈالر(40 ایم ایم سائز) اور 429 ڈالر(44 ایم ایم سائز) سے شروع ہوتی ہے۔جی پی ایس اور سیلولر ورژن کی قیمت 499 ڈالر اور 529 ڈالر ہے۔سٹین لیس سٹیل  ماڈل کی قیمت مزید زیادہ ہیں۔

ایپل واچ ایس ای(Apple Watch SE)
ایپل نے مزید سستی ایپل واچ ایس ای بھی پیش کی ہے۔
اس میں سیریز 5  کا ڈیزائن، ہارٹ ریٹ مانیٹر اور چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے لیکن  اس میں سیریز 6 کا ایکسلرو میٹر، جیاروسکوپ اور آلویز آن آلٹیمیٹر ہے۔

ایپل واچ ایس ای کے سنسرز  گھڑی کی بلندی کے معمولی یعنی ایک فٹ کے فرق کا بھی پتا چلا لیتے ہیں۔
ایپل واچ ایس ای کے پری آرڈر بھی شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی فراہمی کا آغاز بھی جمعے سے ہوگا۔

اس کے 40 ایم ایم ماڈل کی قیمت 279  اور 44 ایم ایم ماڈل کی قیمت 309 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔سیلولر کنکٹیویٹی  آپشن میں یہ قیمت 329 ڈالر اور 359 ڈالر ہو جاتی ہے۔

ایپل  ابھی اپنی واچ سیریز3 کی فروخت بھی جاری رکھے گا۔ اس کے 38 ایم ایم ماڈل کی قیمت 199 ڈالر اور 42 ایم ایم ماڈل کی قیمت 229 ڈالر ہے۔

Browse More News

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

Huawei unveils the 10.4 MatePad with M-Pencil support

ہواوے نے ایم-پنسل سپورٹ کے ساتھ 10.4 انچ میڈیا پیڈ پیش کر دیا

Huawei unveils the 10.4 MatePad with M-Pencil support