Bittium Tough Mobile 2 is "the world's most secure smartphone"

دنیا کا سب سے زیادہ محفوظ ترین سمارٹ فون۔ بٹیم ٹف موبائل 2

Bittium Tough Mobile 2 Is "the World's Most Secure Smartphone"
بٹیم  فن لینڈ کی کمپنی کا نام ہے۔ یہ کمپنی  30 سالوں سے   میدان جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کو  ایڈوانس ریڈیو سگنل ٹیکنالوجی اوربائیو سگنل پروسیسنگ، خفیہ گفتگو کے لیے  مصنوعات کی تیاری، موبائل ڈیوائسز اور سائبر سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔
اب اس کمپنی نے بٹیم ٹف موبائل 2 (Bittium Tough Mobile 2)  کے نام سے ایک نیا موبائل بنایا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے محفوظ ترین سمارٹ فون ہے، جسے پیشہ ورانہ اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس میں ملٹی لیئر سیکورٹی سٹرکچر ہے، جسے اینڈروئیڈ 9 پائی او ایس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔
اس سمارٹ فون کو اس طرح تیار کیا  گیا ہے کہ اس سے ڈیٹا کی ترسیل اور اس میں ڈیٹا سٹوریج جتنی زیادہ ممکن ہوسکے ، محفوظ ہو۔

(جاری ہے)


اس میں انکرپشن، تصدیق اور کی منیجمنٹ  سے متعلقہ فیچرز، بوٹ اور رن ٹائم سیکورٹی چیکس، ٹیمپر پروف انفارمیشن سیکورٹی  پلیٹ فارم اور ایک پرائیویسی موڈ ہے۔


پرائیویسی موڈ کیمروں، مائیکروفونز اور بلیوٹوتھ کو ڈس ایبل کر دیتا  ہے اور سنسر کی درستی کو کم کر دیتا ہے۔اسے صرف ایک بٹن کو ٹچ کر کے فعال کیا جا سکتا ہے۔
ٹف موبائل 2 ، بٹیم کے؛ سیکور سوئٹ سافٹ وئیر کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو فون کی ریموٹ منیجمنٹ اور اُن کے انکرپٹڈ ڈیٹا  کی منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔

بٹیم ٹف موبائل 2 میں 5.2 انچ کی فل ایچ ڈی  سورج کی روشنی میں پڑھنے کے قابل  ٹچ سکرین ہے۔ اگر یہ سکرین گیلی ہو ، تب بھی اسے دستانوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس میں سنیپ ڈریگن 670 ایس او سی، 4 جی بی ریم، 64 جی بی ای ایم ایم سی سٹوریج، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے،12 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 5 میگا پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ، ڈوئل فرنٹ فیسنگ سپیکر، ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلوٹوتھ 5.0 اور این ایف سی ہے۔
یہ آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ  کسی حد تک واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ یہ MIL-STD-810G کا حامل فون ہے یعنی یہ جھٹکوں کو برداشت کر سکتا ہے اور گرنے پر بھی کسی حد تک محفوظ رہتا ہے۔اس فون میں ڈوئل سم فنکشنز ہیں۔ اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں پرائیویسی موڈ، ایمرجنسی اور پش ٹو ٹاک کے لیے خصوصی بٹنز ہے۔
یہ فون کمپنی کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز سمیت اس فون کی قیمت 1550 یورو ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras