Black Shark 2 Pro unveiled with Snapdragon 855+, UFS 3.0 storage and 4,000 mAh battery

سنیپ ڈریگن 855 پلس اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ بلیک شارک 2 پرو لانچ کر دیا گیا

Black Shark 2 Pro Unveiled With Snapdragon 855+, UFS 3.0 Storage And 4,000 MAh Battery
سب سے بہترین  گیمنگ فون  بلیک شارک 2 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب  اس فون کا بہتر ورژن بلیک شارک 2 پرو پیش کیا گیا ہے۔اس فون کو  پچھلے فون کے مقابلے میں بہت زیادہ اپ گریڈنہیں کیا گیا۔اس میں تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ اور UFS 3.0 سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔
اس فون کے ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلی سے  اس پر صارفین کی گرپ اب بہتر ہوگی۔ اس فون کی بیک پر مزید دو آر جی بی لائٹس لگائی گئی ہیں۔
اس فون میں پچھلے فون کی طرح  فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ  6.39 انچ ایمولیڈ ڈسپلے اور سٹیریو سپیکرز ہیں۔
  بلیک شارک کا دعویٰ ہے کہ اس فون میں ٹچ لیٹنسی  کو 34.7  ملی سیکنڈ تک کم کیا ہے ، بلیک شارک 2 میں یہ  43.5 ملی سیکنڈ تھی۔فون میں بلیک شارک 2 کی طرح ہی انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر ہے۔

(جاری ہے)


فون میں تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855+  چپ سیٹ کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 128 جی بی / 256 جی بی سٹوریج ہے۔

اس بار فون میں UFS 3.0 سٹوریج شامل کی گئی ہے۔
اس فون  کی کارکردگی کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ  اس نے چینی سرٹیفیکیشن سائٹ Antutu پر500,610 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔یہ اس پلیٹ فارم پر آج تک  حاصل کیے جانے والے سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں۔
اس میں ایک اور اضافہ لیکوئیڈ کولنگ 3.0 کا ہے۔ یہ اب لیکوئیڈ کول پلیٹ اور ٹیوب کے ساتھ ہے۔
اس فون  کی بیک پر 48 میگا پکسل f/1.75 مین اور 12 میکا پکسل f/2.2 سیکنڈری کیمرہ ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0  اپرچر کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 27W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
بلیک شارک 2 پرو چین میں 2 اگست سے دستیاب ہوگا۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 12 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 435 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 508 ڈالر ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras