Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon Unveils EOS R5 With 45MP Full-frame Sensor And 8K RAW Video Recording
کینن نے اپنی فل فریم ای او ایس آر (EOS R) سیریز میں دو نئے کیمروں کا اضافہ کیا ہے۔یہ دو نئے کیمرے EOS R5 اور EOS R6 ہیں۔
EOS R5 ایک 8K ویڈیو کیمرہ ہے۔ اس کیمرے میں میں DIGIC X  امیج پروسیسر کے ساتھ  نیا 45 میگا پکسل فل فریم CMOS سنسر ہے۔ جس سے EOS R5 کیمرہ 8Kریزولوشن کی حامل ویڈیوز 29.97ایف پی ایس (RAW فارمیٹ میں بھی)   یا   4:2:2 10-bit Canon Log H.265 یا 4:2:2 10-bit HDR PQ H.265ریکارڈ کر سکتا ہے۔
یہ سب آپ بغیر کسی ایکسٹرنل ریکارڈر کے انٹرنلی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس سے 8K ویڈیو ریکارڈ کرنا نہیں چاہتے تو  آپ اس سے 120 ایف پی ایس پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ جو خودبخود سلوڈاؤن ہو کر فون میں ہی محفوظ ہو  جاتی ہیں۔ اگر آپ ویڈیو کو ایکسٹرنلی  ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو وہ 59.94ایف پی ایس پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے کینن نے نیا  Dual Pixel CMOS AF II بھی پیش کیا ہے جو کینن کے پچھلے آٹو فوکس کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے۔یہ ڈوئل پکسل فیز ڈیٹیکشن کا استعمال کرتا ہے۔
یہ کیمرہ تمام ویڈیوز کو اپنے ایک یا دو میموری کارڈز میں انٹرنلی ریکارڈ کرتا ہے۔
ان میں سے ایک کارڈ CFexpress اوردوسرا SD UHS-II ہے۔ 8K RAW کو صرف CFexpress پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس کیمرے کی بیک پر ایک نیا ٹچ ڈسپلے اور ویوفائنڈر ہے۔ یہ ڈسپلے 2.1 ملین ڈاٹس کے ساتھ 3.2 انچ کا ہے۔ اس کا الیکٹرونک ویو فائنڈر5.76 ملین ڈاٹس کے ساتھ 0.5 انچ او ایل ای ڈی ہے اور اس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔

اس کیمرے کے ساتھ کنکٹرز کا ایک مکمل سیٹ بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں ہیڈ فون اور مائیکرو فون جیک، ایک پی سی ساکٹ ٹو سنکرونائز دی فلیش، ایک USB-C 3.1 Gen 2 پورٹ اور ایک مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی کنکٹر شامل ہے۔ وائرلیس سائیڈ پر کیمرے میں ڈوئل بینڈ وائی فائی اور بلوٹوتھ شامل کی گئی ہے۔

اس کیمرے میں وہی بیٹری ہے جو ای او ایس آر میں تھی لیکن اس کی گنجائش 15 فیصد زیادہ ہے۔ نئی LP-E6NH سے ڈسپلے کے ساتھ 490 شاٹس یا ای وی ایف 120 ہرٹز موڈ پر 320 شاٹس لیے جا سکتے ہیں۔ کینن اس فون میں دو مختلف بیٹری گرپ ماڈل پیش کرتا ہے۔
BG-R10 میں دو بیٹریاں لگائی جا سکتی ہیں اور یہ پورٹریٹ کنٹرول کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ WFT-R10A میں بھی یہی آپشنز ہیں لیکن اس میں بہتر ڈوئل بینڈ 2x2 MIMO کے ساتھ Wi-Fi 802.11ac اور ایتھرنیٹ پورٹ بھی ہے۔
کینن نے جو دوسرا کیمرہ پیش کیا ہے وہ  EOS R6 ہے۔
یہ R5 سے سستا ہے۔ اس کیمرے کا ڈیزائن اور بہت سے فیچر R5 جیسے ہیں۔
EOS R6میں DIGIC X پراسیسر کے ساتھ  20.1 میگا پکسل فل فریم CMOS سنسر ہے۔ یہ سنسر 8K ویڈیو ریکارڈ نہیں کر سکتا لیکن آج کل بہت سے لوگ اتنی زیادہ ریزولوشن کی ویڈیو ریکارڈ کرنا بھی نہیں چاہتے۔
تاہم یہ کیمرہ 59.94 ایف پی ایس پر 4K ویڈیو اور 119.88 ایف پی ایس پر 1080pویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
اس کیمرے کا ڈسپلے اور ای وی ایف دوسرے آر 5 کیمرے کے مقابلے میں کچھ کمتر ہے۔ اس میں 1.62 ملین ڈاٹس کے ساتھ 3.0 انچ ٹچ سکرین اور120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ  0.5 انچ 3.69 ملین ڈآٹ او ایل ای ڈی ایو ی ایف ہے۔
اس کیمرے میں ڈوئل میموری کارڈ سلاٹ ہے لیکن اس بار دونوں سلاٹ UHS-II SD ہیں۔ دونوں کیمروں میں ایک سے فیچرز کے ساتھ Dual Pixel CMOS AF II سسٹم ہے۔ دونوں کیمرے 12 ایف پی ایس کے ساتھ مکینیکل شٹر اور 20 ایف پی ایس کے ساتھ الیکٹرونک شٹر پر ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

کینن ای او ایس آر 5 کی باڈی کی قیمت 3899 ڈالر  ہے جبکہ RF 24-105mm F4 L IS USM لینز کٹ کے ساتھ اس کی قیمت 4999 ڈالر ہے۔یہ جولائی کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
کینن ای او ایس آر 6 کی باڈی کی قیمت 2499ڈالر ہے۔ RF 24-105 F4-7.1 IS STM لینز کٹ کے ساتھ اس کی قیمت 2899 ڈالر یا RF 24-105mm F4 L IS USM لینز کٹ کے ساتھ 3599 ڈالر ہے۔
یہ کیمرہ اگست کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
BG-R10 اور  WFT-R10A کی قیمت 350 ڈالر اور 1000 ڈالر ہے۔ یہ بھی جولائی کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
کینن نے نئے آر ایف لینز بھی متعارف کرائے ہیں۔ RF600mm F11 IS STM کی قیمت  700 ڈالر اور RF800mm F11 IS STM کی قیمت 900 ڈالر ہے۔
یہ بھی جولائی کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ RF100-500mm F4.5-7.1 L IS USM کی قیمت 2699 ڈالر ہے جسے ستمبر میں پیش کیا جائے گا اور RF85mm F2 MACRO IS STM کی قیمت 600 ڈالر ہے جسے اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔
کینن نے دو نئے رینج ایکسٹینڈر بھی پیش کیے ہیں۔ RF Extender 1.4x کی قیمت 500 ڈالر اور RF Extender 2x کی قیمت 600 ڈالر ہے۔ یہ بھی جولائی کے آخر میں پیش کیے جائیں گے۔

Browse More News