Canon's G7 X III can shoot vertical video for your Instagram

کینن کا G7 X III کیمرہ انسٹاگرام کے لیے عمودی ویڈیو بھی بنا سکتا ہے

Canon's G7 X III Can Shoot Vertical Video For Your Instagram
کینن نے  دو نئے پاور شوٹ کیمرہ متعارف کرائے ہیں۔ یہ کیمرے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر تخلیق کاروں کی ضروریات  کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ G7 X III  اور G5 X IIدونوں پاور شوٹ G7 X II  اور G5 X کے جانشین ہیں۔ دونون میں ہی 20 میگا پکسل 1 انچ سی ایم او ایس سنسر کے ساتھ DIGIC 8 امیج پروسیسر ہے۔
جو 12800 کے آئی ایس او لیول پر 20 fps پر تصاویر بنا سکتا ہے۔
کینن نے G7 X III کو اگلی نسل کا وی لاگنگ کیمرہ قرار دیا ہے۔ اس کا ہارڈ وئیر بھی اسے کچھ ایسا ہی ظاہر کرتا ہے۔ اس کیمرے میں 4.2 گنا آپیٹکل لینز ہیں ( جو 35 ایم ایم میں 24-100 mm f/1.8-2.8 کے برابر ہے)۔
ا سکے ساتھ کیمرے میں بلٹ ان آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن بھی ہے۔ اس کیمرے کی ٹچ سکرین 3 انچ کی ہے، جو وی لاگنگ یا سیلفی کے لیے 180 ڈگری پر مڑ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمرے میں ہیڈ فون جیک نہیں ہے لیککن بہترین آڈیو کوالٹی کے لیے اس میں بلٹ ان مائیکرو فون ان پٹ ہے۔


اس کیمرے سے صارفین بغیر کراپنگ کے 30 fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر 2,300 ڈالر کے EOS R میں بھی نہیں ہے۔ سلوموشن کے لیے یہ 120 fps پر 1080p پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
اس کیمرے کا ایک متاثر کن فیچر یہ بھی کہ اس سے صارفین وائی فائی پر براہ راست یوٹیوب پر لائیو سٹریم کر سکتے ہیں۔

G7 X III میں بلٹ ان جیارو کی مدد سے آپ عمودی ویڈیو بھی ریکارڈ کر  کے انسٹاگرام سٹوری کے طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ کینن کے اس کیمرے کو وی لاگرز کے کنونشن Vidcon 2019 میں لانچ کیا جا رہا ہے۔
G7 X III جہاں وی لاگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے وہیں G5 X II کو فوٹو گرافر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کیمرے کا ڈیزائن اور ہارڈ وئیر بھی G7 X III جیسا ہی ہے لیکن اس میں 24-120mm کے برابر f/1.8-2.8 زوم لینز کے ساتھ پاپ اپ او ایل ای ڈی الیکٹرونک ویو فائینڈر بھی ہے۔
G7 X III کی قیمت 749 ڈالر ہوگی۔یہ سلور اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ G5 X II کی قیمت 899 ڈالر ہوگی، یہ صرف سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں کیمروں کی فروخت کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras