Fujifilm’s first surveillance camera can read a license plate from 1km away

فیوجی فلم کا پہلا نگرانی کا کیمرہ جو 1 کلومیٹر کے فاصلے سے نمبر پلیٹ پڑھ سکتا ہے

Fujifilm’s First Surveillance Camera Can Read A License Plate From 1km Away
فیوجی فلم اپنے نئے نگرانی کے کیمرے ایس ایکس 800 (SX800) کے ساتھ نگرانی کے کیمروں کے میدان میں بھی داخل ہو گیا ہے۔یہ لانگ رینج سرویلنس کیمرہ ہے جس کا آپٹیکل زوم 40x ہے۔ اس کیمرے کو عالمی سرحدوں اور بڑے تجارتی مراکز کی نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس میں 35 ایم ایم کے برابر 20 ایم ایم سے 800 ایم ایم فوکل لینتھ لینز ہے اور اس کا اضافی زوم 1.25x ہے۔ فیوجی فلم کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو ملا کر ایس ایکس 800  مجموعی طور پر 1000 ایم ایم کی فوکل لینتھ فراہم کرتا ہے۔ اس سے کسی بھی کار کی نمبر پلیٹ کو 1 کلومیٹر یا 0.6 میل کے فاصلے سے فوکس کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے بھی ایسے کنزیومر کیمرے پیش کیے گئے ہیں، جو فیوجی فلم کے ایس ایکس 800 سے زیادہ زوم فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر نیکون کا پی 1000(P1000) میں125x زوم اور 3000 ایم ایم کے برابر زوم لینز ہے  لیکن  فیوجی فلم نے اپنے سیکورٹی کیمرہ کو ایسے فیچرز سے مزین کیا ہے کہ جن سے طویل فاصلے سے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر اس کی ویڈیو زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمرے کا فاسٹ آٹو فوکس  0.3 سیکنڈ میں فوکس کر سکتا ہے۔ اس میں  آپٹیکل امیج  سٹیبلائزیشن اور ایک امیج پروسیسنگ انجن ہے جو دھند اور گرمی کے ایفیکٹس کو کم کرتا ہے۔رات میں فلم بنانے کےلیے یہ کیمرہ  819200 تک آئی ایس او لیول فراہم کرتا ہے۔

فیوجی فلم کی ایک پروموشن ویڈیو کے مطابق اتنا زیادہ زوم 2.2 کلومیٹریا 1.36 میل کے فاصلے سے انسانی ہاتھوں  میں پکڑی چیزوں  دیکھ لیتا ہے ۔ایک اور ویڈیو کے مطابق یہ 3 کلومیٹریا 1.86 میل سے ٹوکیو ٹاور کی  واضح ریکارڈنگ کرلیتا ہے۔
ایک اور پروموشنل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کیمرہ 1 کلومیٹر یا 0.6 میل کے فاصلے سے کار کی نمبر پلیٹ کو فوکس کر لیتا ہے۔
یہ کیمرہ 26 جولائی کو  سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras