Google releases an application to teach children to read

گوگل نے بچوں کو انگریزی پڑھنا سکھانے کے لیے نئی ایپ پیش کر دی

Google Releases An Application To Teach Children To Read
گوگل نے ایلیمنٹری  سکول کے طلباء کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ریڈ الانگ (Read Along) متعارف کرائی ہے۔گوگل نے یہ ایپلی کیشن تجرباتی طور پر بھارت میں ”بولو“ کے نام سے پیش کی تھی۔ اس ایپلی کیشن کا مقصد بچوں کو اپنی زبان کے ذریعے انگریزی زبان سکھانا ہے۔
پہلے تو یہ ایپلی کیشن صرف ہندی اور انگریزی زبان میں تھی لیکن اب یہ کئی زبانوں میں پیش کی گئی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ  جلد ہی اس میں مزید زبانیں شامل کردی جائیں گی ۔ اس وقت بچے  نو زبانوں، جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، ہندی اور اردو شامل ہیں، کے ذریعے انگریزی سیکھ سکتے ہیں۔
اب  یہ ایپلی کیشن 180 ممالک کے لیے جاری کی گئی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے بچے کھیل کھیل میں  پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعدآف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن بولے گئے الفاظ کی شناخت کرکے انہیں ایپ میں لکھے  ہوئے الفاظ سے ملاتی ہےاور غلطیوں کی  نشاندہی کرتی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ بچوں کی ریکارڈ  ہونے والی آواز  کا تجزیہ ڈیوائس میں ہی کیا جاتا ہے، اسے سرور پر نہیں بھیجا جاتا۔
اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras