HOW TO WATCH NETFLIX REMOTELY WITH FRIENDS

دور بیٹھے دوستوں کے ساتھ نیٹ فلیکس کیسے دیکھیں؟

HOW TO WATCH NETFLIX REMOTELY WITH FRIENDS

انٹرنیٹ پرعامیانہ انداز میں بولے جانے والے الفاظ یعنی سلینگز میں Netflix and chill کافی زیادہ مشہور ہے۔ویسے تو اس کے کئی مطلب ہیں لیکن سب سے عام مطلب دوستوں کو بلا کر ایک ساتھ نیٹ فلیکس دیکھنا ہے۔ لیکن اگر آپ کا دوست آپ کے پاس نہ آ سکے تو آپ ا سکے ساتھ نیٹ فلیکس دیکھنے کےلیے کیا کریں گے؟
ایسی صورت میں بہتر ہے کہ آپ اور آپ کا دوست اپنے کروم براؤزر میں Netflix Party ایکسٹینشن انسٹال کر لیں۔

یہ ایکسٹینشن گوگل کروم کےلیے مفت ہے اور اس کی مدد سے آپ دور رہتے ہوئے بھی اپنے دوست کے ساتھ نیٹ فلیکس دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایکسٹینشن اصل میں نیٹ فلیکس کے ویڈیو پلے بیک کو آپ کے دوست کے ساتھ synchronize کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں گروپ چیٹ کا فیچر بھی ہوتا ہے، جس سے آپ دوست کے ساتھ چیٹ کر سکتے ہیںَ یاد رہے کہ یہ ایکسٹینشن صرف اس صورت میں کام کرے گی جب آپ کے دوست کے پاس بھی کروم براؤزر میں یہی ایکیسٹینشن انسٹال ہو۔

(جاری ہے)

اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے یہاں کلک کر کے نیٹ فلیکس پارٹی ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد نیٹ فلیکس ویب سائٹ پر جائیں اور کوئی شو یا فلم چلائیں۔
اس کے بعد ایڈریس بار کے ساتھ NP کے آئیکون پر کلک کریں اور Start a party پر کلک کریں۔ پارٹی شروع کرنے سے پہلے آپ ویڈیو روک بھی سکتے ہیں۔ پارٹی شروع کرتے ہوئے آپ پارٹی کا کنٹرول اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں اور پارٹی میں شریک ہر شخص کو بھی دے سکتے ہیں۔
یہ ایکسٹینشن ایک یو آر ایل جنریٹ کرے گی، یہ یو آر ایل اپنے دوستوں کو دے کر انہیں پارٹی میں انوائٹ کر لیں۔ یاد رہے کہ اس پارٹی میں شامل ہونے کےلیے آپ کے دوستوں کے پاس بھی نیٹ فلیکس کا سبسکرپشن ہونا چاہیے۔
ایک بار پارٹی شروع ہوجائے تو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرتے ہوئے فلم یا شو سے اکھٹے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras