I Am Rich

اپنی امارت کے اظہار کے لیے متعارف کرائی گئی انوکھی ایپلی کیشن”آئی ایم رچ“

I Am Rich

آئی ایم رچ ایک آئی او ایس ایپلی کیشن ہے۔ اسے ارمین ہینرچ نے ڈیزائن اور ایپ سٹور کے ذریعے ڈسٹری بیوٹ کیا تھا۔ جب اس ایپلی کیشن کو لانچ کیا جاتا تھا تو سکرین پر چمکتا ہوا ہیرا اور آئیکون نظر آتا تھا۔ آئیکون پریس کرنے پر بڑی لکھائی میں درج ذیل ٹیکسٹ لکھا نظر اتا تھا۔


”میں امیر ہوں
میں اسکا اہل ہوں
میں اچھا ہوں
صحت مند اور کامیاب“
اس ایپلی کیشن میں کوئی بھی خفیہ فنکشن نہیں تھا۔ اس کا واحد مقصد دوسروں کو یہ دکھانا تھا کہ آپ اس ایپلی کیشن کو خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
جب یہ ایپلی کیشن لانچ کی گئی تو اس کی قیمت 999.99 ڈالر (2017 کے 1137 ڈالر کے برابر) تھی۔ ایپ سٹور پر موجود مواد میں یہ ایپلی کیشن سب سے زیادہ مہنگی تھی۔ یہ ایپلی کیشن 6 اگست 2008 کو ایپ سٹور پر لانچ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے ایک دن بعد ہی ایپ سٹور انتظامیہ نے اسے بغیر کوئی وجہ بتائے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔


جب یہ ایپلی کیشن دستیاب تھی تو اسے صرف 8 افراد نے خریدا تھا۔ اس کے ایک خریدار کا دعویٰ تھا کہ اس نے اسے حادثاتی طور پر خریدا ہے۔ ایپلی کیشن کے 6 امریکی خریداروں نے اسے 999.99 ڈالر اور دو یورپی خریداروں نے 799.99 یورو میں خریدا تھا۔
اس سے ڈویلپر ارمین کو 5600 ڈالر اور ایپل کو 2400 ڈالر حاصل ہوئے۔ ارمین نے لاس اینجلس ٹائم کو بتایا کہ ایپل نے دو خریداروں کی رقم کو واپس کر دیا تھا۔ ارمین کے مطابق انہیں اپنے گاہکوں کے خوش ہونے پر خوشی ہے۔ ارمین کے مطابق انہیں ایپلی کیشن کے خریداروں کی طرف سے ای میل بھی آئیں تھی، جن کے مطابق خریدار ایپلی کیشن کے لیے کی گئی ادائیگی کو رقم کا ضیاع نہیں سمجھتے۔

اس کے اگلے سال ارمین نے I Am Rich LE لانچ کی۔ اس نئی ایپلی کیشن کی قیمت صرف 9.99 ڈالر (2017 کے 11.40 ڈالر کے برابر) رکھی گئی تھی۔ نئی ایپلی کیشن میں کیلکولیٹر کا فیچر بھی رکھا گیا ہے۔
23 فروری 2009 کو سی نیٹ ایشیا نے رپورٹ کیا کہ مائیک ڈی جی نامی ایک ڈویلپر نے اینڈروئیڈ مارکیٹ کے لیے آئی ایم رچ کی طرز پر I Am Richer ایپلی کیشن بنائی ۔
اس کی قیمت 200 ڈالر تھی۔ 200 ڈالر قیمت کی حد گوگل کی طرف سے ہی لاگو کی گئی تھی۔ اس وقت بھی پلے سٹور پر I Am Richer اور I Am Rich کے نام سے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں، جن کی قیمت 42 ہزار پاکستانی روہے ہے۔
22 دسمبر 2010 کو DotNetNuzzi نامی ڈویلپر نے ونڈوز فون مارکیٹ پلیس کے لیے 499.99 ڈالر میں آئی ایم رچ ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ قیمت کی یہ حد مائیکروسافٹ کی عائد کردہ تھی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras