Lenovo introduces Tab M7 and Tab M8 entry-level tablets

لینوو نے انٹری لیول ٹیبلٹس ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8 متعارف کرا دئیے

Lenovo Introduces Tab M7 And Tab M8 Entry-level Tablets
آئی ایف اے 2019  شروع ہونے سے پہلے لینوو نے دو مناسب قیمت کے ٹیبلٹس، ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8،  کااعلان کیا ہے۔دونوں ٹیبلٹس میں چلڈرن فرینڈلی انٹرفیس کے ساتھ  لینوو کا کڈز موڈ بھی ہے۔
دونون نئے ٹیبلٹس کی بیزل پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں کافی پتلی ہے۔
دونوں میں ہی ایل ٹی ای کی آپشنل سپورٹ ہے۔ دونوں ڈیوائسز اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔ان دونوں ڈیوائسز کی دیگر تفصیلات درج ذیل ہے۔

لینوو ٹیب ایم 8
یہ دونوں میں سے بڑا ٹیب ہے۔ اس  کا ڈسپلے 8 انچ آئی پی ایس ہے۔
یہ ایچ ڈی اور فل ایچ ڈی کنفگریشن میں پیش کیا گیا ہے۔اس ٹیبلٹ میں ہیلیو اے 22 چپ سیٹ، 2 / 3 جی بی ریم اور 16 / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 2 میگا پکسل رئیر اور 5 میگا پکسل سیلفی شوٹر ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹیب  میں اینڈروئیڈ 9 پائی  سافٹ وئیر اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

یہ بیٹری 12 گھنٹوں ویڈیو پلے بیک اور 18 گھنٹوں تک ویب براؤزنگ کے لیے کافی ہے۔ بیٹری کو مائیکرو یوا یس بی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیب میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس ٹیب کے ایچ ڈی ورژن کی قیمت 154 ڈالر اور فل ایچ ڈی ورژن کی قیمت 175 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔


لینوو ٹیب ایم 7
اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے سائز 7 انچ  ہے۔ اس آئی پی ایس ڈسپلے کی ریزولوشن 1024×600  ہے۔ اس ٹیب میں 2 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا سیلفی شوٹر ہے۔ اس کے وائی فائی ورژن میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8321 اور ایل ٹی ای ورژن میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8765 بی چپ سیٹ ہے۔
دونوں ماڈل 1 / 2 جی بی ریم اور 16 / 32 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہونگے۔
اس ٹیب میں اینڈروئیڈ 9 پائی گو ایڈیشن سافٹ وئیر اور 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کی قیمت 109 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras