LG announces K61, K51S and K41S with 6.5-inch screens, 4,000mAh batteries

ایل جی نے 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹریز کے ساتھ کے 61، کے 51 ایس اور کے 41 ایس پیش کر دئیے

LG Announces K61, K51S And K41S With 6.5-inch Screens, 4,000mAh Batteries
ایل جی نے کے سیریز کے لیے نئے سمارٹ فونز کا اعلان کیا ہے۔ایل جی کے 61(LG K61)، کے 51 ایس (K51S) اور کے 41 ایس (K41S) سب میں اوکٹا کور سی پی یو (غالباً میڈیا ٹیک چپ سیٹ)اور 6.5 انچ کی سکرین ہے۔ ان تینوں سمارٹ فونز میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ تینوں فون کسی حد تک MIL-STD 810G کے مطابق دیرپا ہیں۔
ان سمارٹ فونز میں یو ایس بی – سی پورٹس، چار کیمرے اور بیک پر فنگر پرنٹ سکینر ہیں۔ اس سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔

ایل جی کے 61
ایل جی کے 61 ان تینوں میں سب سے زیادہ پریمیم فون ہے۔اس کی ایسپکیٹ ریشو 19.5:9 ہے۔
اس میں فل ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے۔ اس فون کی بیک پر 48 میگا پکسل کا مین، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل کا میکرو اور 5 میگاپکسل کاڈیپتھ سنسر ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
ایل جی کے 61 میں 4 جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

سٹوریج کو مائیکروایس ڈ ی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

ایل جی کے 51 ایس
ایل جی کے 51 ایس کی سکرین تھوڑی لمبی ہے یعنی اس  میں  20:9  فل وژن ڈسپلے اور تھوڑی کم ایچ ڈی پلس ریزولوشن  ہے۔
اس فون کی بیک پر 32 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ سنسر اور دو  2 میگا پکسل کے سنسر ہیں جبکہ فرنٹ پر سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
ایل جی کے 51 ایس  میں 3 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔

ایل جی کے 41 ایس
ایل جی کے 41 ایس میں کے 51 ایس کی طرح ہی 6.5 انچ20:9 ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے۔ اس کی بیک پر موجود کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں  13 میگا پکسل کا مین، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل کے میکرو اور ڈیپتھ سنسرہیں۔
اس فون میں 58 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون میں 3 جی بی کی ریم اور 32 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔

ایل جی  کے یہ نئے سمارٹ  فونز دوسری سہ ماہی میں امریکاز ، کچھ یورپی اور ایشیائی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ایل جی  نے ابھی ان کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras