Meet Threads, a standalone app to chat with your Instagram Close Friends

انسٹاگرام نے کلوز فرینڈز کے لیے تھریڈ ایپلی کیشن جاری کر دی

Meet Threads, A Standalone App To Chat With Your Instagram Close Friends
پچھلے نومبر میں انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کلوزڈ فرینڈز کا اعلان کیا تھا۔ اس فیچر سے صارفین  اپنی سٹوریز کو منتخب فالورز سے شیئر کر سکتے تھے۔اس کے تقریباً ایک سال بعد کمپنی نے ایک نئی ایپ تھریڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس ایپ کو کلوزڈ فرینڈ ز کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔

اس ایپ سے صارفین  کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل لوگوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو  شیئر کر سکیں گے اور کلوز فرینڈ کو اپنی پروفائل فوٹو سکرین کے نیچے نظر آئے گی۔اس کے لیے آپ کو بس اپنی تصویر لے کر یا ویڈیو شوٹ کرکے اُن کے فوٹو پر ٹیپ کر کے سوائپ اپ کرنا پڑے گا۔

اس ایپ میں ایک ان باکس بھی ہے، جس میں انسٹاگرام کی کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل افراد پرائیویٹ پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کلوز فرینڈز سے آپ انسٹاگرام کی مین ایپ میں رہتے ہوئے بھی چیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن تھریڈ میں کلوز فرینڈ سے  بات چیت کے لیے الگ سے جگہ ہے۔


تھریڈز میں ایک فیچر سٹیٹس بھی ہے۔ یہ وٹس ایپ کے اباؤٹ فیچر جیسا ہے، جسے آٹو سٹیٹس پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔آٹو سٹیٹس میں ایپ آپ کی لوکیشن دیکھ کر خود ہی سٹیٹس ڈال دے گی یعنی جب آپ  کسی کیفے میں ہونگے تو ایپ ”کیفے میں“ کا سٹیٹس ظاہر کرے  گی۔
اس طرح آٹو سٹیٹس بیٹری کم ہونے پر ”کم بیٹری “ کا سٹیٹس لگا دے گا۔انسٹاگرام کی مالک کمپنی  فیس بک کا کہنا ہے کہ تھریڈ کا سرور پر بھیجا گیا ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا۔ یہ صرف ڈیوائس میں محفوظ ہوتا ہے اور ایپ کیشن کو ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں ختم کر دیا جاتا ہے۔
تھریڈ کو ساری دنیا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras