Meizu made a smartphone without any ports

میزو نے بغیر کسی بٹنوں اور پورٹس کے بغیر پہلا سمارٹ فون ”میزو زیرو“ متعارف کرا دیا

Meizu Made A Smartphone Without Any Ports
ایپل نے  آئی فون میں ہیڈ فون جیک سے جان چھڑائی تو بہت سی کمپنیوں نے اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سمارٹ فونز سے بھی ہیڈ فون جیک ختم کر دئیے لیکن میزو نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کمپنی نے زیرو کے نام سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے۔
اس  فون کی خاص بات یہ ہے کہ  میزو نے اس میں سے   ہیڈفون جیک، چارجنگ پورٹ اور سپیکر گرل   کو بالکل ختم کر دیا ہے۔حد تو یہ ہے کہ اس میں سم کارڈ سلاٹ اور وہ بٹن بھی نہیں جو آپ دوسرے سمارٹ فونز میں دیکھتے ہیں۔  اس فون  کی 7.8 ایم ایم سرامک یونی باڈی  کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے رئیر کیمروں کے ساتھ 2 پن ہولز ہیں۔
ان میں سے ایک پن ہول مائیکرو فون لیے جبکہ دوسری ہارڈ ری سیٹ کے لیے ہے۔
میزو زیرو بلوٹوتھ 5.0 اور وائرلیس یو ایس بی کنکٹیویٹی کو سپورٹ کرتا ہے، جو فائلوں کو یو ایس بی 3.0 سٹینڈرڈ کی رفتار سے ٹرانسفر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


میزو زیرو کی 5.99 انچ کیو ایچ ڈی او ایل ای ڈی سکرین کسی حد تک بڑے سپیکروں اور ائیر پیس کے متبادل کا کام کرے گی۔

اس فون کی بیزل اتنی بڑی ہے کہ اس میں ہی 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سما گیا ہے لیکن اس کا فنگرپرنٹ سکینر سکرین پر ہی ہے۔ میزو زیرو میں سنیپ ڈریگن 845 پروسیسرہے۔ یہ فون چارجر پورٹ نہ ہونے کی وجہ سے 18W وائرلیس چارجنگ پر انحصار کرتا ہے۔
اس فون میں عام فون کی طرح بٹن تو نہیں لیکن اس کے بارڈز پر پریشر سنسگ ضرور موجود ہے۔ اس فون میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میزو نے اس فون میں ایمبیڈڈ سم یا ای سم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ میزو کا کہنا ہے کہ اس فون کو چین میں متعارف کرانے کا انحصارمقامی فون کیرئیر کے ای سم کو سپورٹ کرنے پر ہے۔ یعنی یہ فون فی الحال محدود تعداد میں دستیاب ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras