Motorola Moto Z4 debuts with Snapdragon 675 and 48MP camera

موٹرولا نے سنیپ ڈریگن 675 اور 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ موٹرولا موٹو زیڈ 4 لانچ کر دیا

Motorola Moto Z4 Debuts With Snapdragon 675 And 48MP Camera
موٹرولا  نے پچھلے سال موٹرولا نے موٹو زیڈ 3 متعارف کرایا تھا۔اب موٹرولا  نے 2019 زیڈ لائن اپ  کا پہلا ممبر موٹو زیڈ 4  لانچ کر دیا ہے۔یہ مڈ رینج فون ہے اور اپنے پیش رو کی طرح موٹو موڈز کی مطابقت رکھتا ہے۔
موٹو زیڈ 4 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی  سکرین ہے، جس کی ایسپیکٹ ریشو 19:9 ہے۔
اس فون کے ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا  25MP f/2.0سیلفی کیمرہ ہے۔ بائیو میٹرک کے لیے فون کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 3 بھی ہے۔
فون کی بیک پر 48MP f/1.7 کا مین کیمرہ ہے۔ او آئی ایس فیچر کے ساتھ مین کیمرہ Quad Bayer کلر فلٹر استعمال کرتا ہے اور 12 میگا پکسل کی آؤٹ پٹ دیتا ہے۔

موٹرولا نے اس فون میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بہتری کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موٹرولا ون ویژن کا نائٹ موڈ بھی شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔


موٹرولا نے اس فون میں 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے، جسے باکس میں شامل 15W TurboPower چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون میں تقریباً سٹاک بلڈ اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔ موٹرولا نے آپریٹنگ سسٹم میں بہت کم تبدیلی کی ہے۔
ان میں سے ایک تبدیلی موٹو ایکشنز کی ہے، جس سے صارفین لاک سکرین سے ہی  کیمرہ لانچ کر سکتے ہیں فلیش لائٹ آن کر سکتے ہیں۔
یہ فون سگنیچر موٹو موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اضافی 200 ڈالر کے عوض آپ 5 جی موٹو موڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
فون کے دوسرے فیچرز میں 3.5 ایم ایم ہیٹ سیٹ جیک، این ایف سی اور پائیداری کے لیے P2i سپلیش پروف نینو کوٹنگ ہے۔
موٹو زیڈ 4 دو رنگوں فلیش گرے اور فراسٹ وائٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ 6 جون سے 499 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ مخصوص آؤٹ لٹس سے یہ فون خریدنے پر 360 ڈگری کیمرہ موٹو موڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras