Nubia Red Magic 5G is here with 144Hz display, Snapdragon 865 and active-air cooling

سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ اور 144 ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ نوبیا نے ریڈ میجک 5 جی پیش کر دیا

Nubia Red Magic 5G Is Here With 144Hz Display, Snapdragon 865 And Active-air Cooling
نوبیا کی ریڈ میجک لائن اپ  میں تازہ ترین اضافہ ریڈ میجک 5 جی ( Red Magic 5G) کا ہے۔اس فون کا ہارڈ وئیر کافی متاثر کن ہے۔ ریڈ میجک 5 جی میں سب سے بہتر ریفریش ریٹ یعنی 144 ہرٹز  کی حامل سکرین ہے۔فون میں کوالکوم کا فلیگ شپ چپ سیٹ یعنی  سنیپ ڈریگن 865 ہے۔
یہ فون زیادہ سے زیادہ 16 جی بی ریم ،  256 جی بی یو ایس ایف 3.0 سٹوریج ، ڈوئل موڈ 5 جی کنکٹیویٹی اور 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون میں گھومنے والےپنکھے اور ہیٹ سنک چیمبر  پر مشتمل بہترین ائیر کولنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔
کولنگ سسٹم کی بدولت اس فون کو گرم ہونے کے مسئلے کے بغیر 55W پرچارج کیا  جاسکتا ہے۔ یہ کولنگ سسٹم فون کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے۔
ریڈ میجک 5 جی میں 6.65 انچ فل ایچ ڈی پلس (2340x1080 پکسلز) ایمولیڈ پینل ہے۔

(جاری ہے)

فون کی ٹاپ اور نیچے کی بیزل کافی پتلی ہیں۔ ڈسپلے میں ٹاپ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور بلٹ ان فنگرپرنٹ سکینر ہے۔فون کے ڈسپلے میں 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 240 ہرٹز ٹچ سنسگ بھی  ہے۔ 
فون میں ایکس 55 موڈیم کے ساتھ  سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ ، 8 جی بی سے 16 جی بی  ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی کی تیز رفتار یو ایف ایس 3.0 ٹائپ کی سٹوریج ہے۔
فون کی ایلومینیم بیک پر  64 میگا پکسل Sony IMX686مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو  کیمرہ ہے۔گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے اس میں آر جی بی لائٹ پینل ہے۔فون میں گیمنگ کا ایک اور فیچر بھی واپس آیا ہے۔ یہ کپیسٹیو شولڈر ٹریگرز ہے، جس کا سیمپلنگ ریٹ 300 ہرٹز ہے۔
 
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو طویل گیمنگ سیشنز کے لیے کافی ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ  ریڈ میجک  او ایس انسٹال ہے۔ اس کے دوسرے اہم فیچرز میں وائی فائی 6 کنکٹیویٹی، ہیڈ فون جیک اور 3 مائیکروفون سیٹ  اپ ہے۔
 
یہ فون بلیک، مارس ریڈ اور سائبرنیون رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔ اسے محدود تعداد میں ٹرانسپیرنٹ ایڈیشن میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ چین میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 19 مارچ سے کیا جائے گا۔
چین میں لانچنگ کے بعد اپریل میں اس فون کو ساری دنیا کی مارکیٹ میں جاری کیا جائے گا۔
اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3799 یوان یا 540 ڈالر، 12 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 4099 یوان یا 585 ڈالر، 12 جی بی / 256 جی بی  ورژن کی قیمت 4399 یوان یا 625 ڈالر اور 16 جی بی  / 256  جی بی ورژن کی قیمت 4999 یوان یا 712 ڈالر ہے۔
اس فون کے ٹرانسپیرنٹ ایڈیشن میں 12 جی بی / 256 جی بی  ورژن کی قیمت 4599 یوان یا 655 ڈالر اور 16 جی بی / 256  جی بی ماڈل کی  قیمت 5199 یوان یا 740 ڈالر ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras