nubia Z20 unveiled with two AMOLED displays and Snapdragon 855+

نوبیا نے دو ایمولیڈ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ نوبیا زیڈ 20 لانچ کر دیا

Nubia Z20 Unveiled With Two AMOLED Displays And Snapdragon 855+
زیڈ ٹی  ای کے  ذیلی برانڈ  نوبیا نے اپنا تازہ ترین فلیگ شپ  زیڈ 20  متعارف کرایا ہے۔یہ ڈیوائس بہترین ہارڈ وئیر کی حامل ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ، 512 جی بی تک انٹرنل سٹوریج اور بیک پر سیکنڈری ڈسپلے ہے۔
صارفین اس فون کی دونوں سکرینوں کو آزادانہ استعمال کر سکتے ہیں اور  ان پر  ایپس کو تیزی سے سوئچ کر سکتے ہیں۔
اس فون کی رئیر سکرین  آل ویز آن  ڈسپلے  کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسے  گیمز کے لیے بھی کسٹومائز کیا جا سکتاہے۔ اس فون میں  اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ نوبیا کا یو آئی 7.0  انسٹال ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ نوبیا نے اپنے فون میں ڈبل سکرین استعمال کی  ہو۔
پچھلے سال نوبیا نے نوبیا ایکس متعارف کرایا تھا، جس میں یہ فنکشن تھا۔
نوبیا زیڈ 20 کی مین سکرین خمدار 6.42 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

یہ   ٹاپ اور نیچے سے کم سےکم بیزل کے ساتھ ہے اور اس کے فرنٹ پر  سیلفی کیمر ہ نہیں ہے۔



فون کا سیکنڈری ڈسپلے 5.1 انچ  ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل ہے۔ اس  پینل سے  صارفین  ٹرپل  کیمرہ ایرے سے سیلفی لے سکتے ہیں یا ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔اس فون کا پرائمری  کیمرہ 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 585 سنسر  ہے، فون کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ 16 میگا پکسل اورتیسرا کیمرہ 3X آپیٹکل زوم کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
ان کیمروں کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ یہ کیمرے 15fps پر 8K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اس فون میں کوالکوم کا تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 پلس ایس او سی ، 6  جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 512 جی بی UFS 3.0 سٹوریج ہے۔اس  فون میں 27W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کی چیسز کی سائیڈوں پر 2 فنگر پرنٹ سکینرز ہیں۔ یعنی آپ جس بھی ڈسپلے پر کام کر رہے ہونگے، وہاں پر فون انلاک کرنے کے لیے فنگرپرنٹ سکینر ہوگا۔فون کی سائیڈیں پریشر سینسی ٹیو ہیں ، جنہیں مختلف ٹاسک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زیڈ ٹی ای نوبیا  زیڈ 20 سیاہ، نیلے اور نارنجی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ چین میں اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی باضابطہ فروخت کا آغاز 16 اگست سے شروع ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں یہ ستمبر میں پیش کیا جائے گا۔اس کے 6 جی بی ریم/128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 497 ڈالر ہے۔8 جی بی ریم/ 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 525 ڈالر اور 8 جی بی ریم / 512 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 4199 یوان یا 596 ڈالر ہے۔


Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras