OnePlus 7 Pro official with 48MP triple cam, 6.67" 90Hz display and Warp Charge

48 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ کے ساتھ ون پلس 7 پرو لانچ کر دیا گیا

OnePlus 7 Pro Official With 48MP Triple Cam, 6.67" 90Hz Display And Warp Charge
ون پلس 7  پرو کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کیا گیاہے۔ اس میں پچھلی نسل کے سمارٹ فون کے مقابلے میں  سکرین، کیمرہ اور آڈیو میں کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔
ون پلس نے نئے ڈسپلے کو Fluid AMOLED کا نام دیا ہے۔ نئے 6.67 انچ پینل کی ریزولوشن کیو ایچ ڈی پلس ہے اور اس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔
فون کا یوزر انٹرفیس بہترین اینی میشن کوالٹی  فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی کوالٹی ایچ ڈی آر 10+ رنگ ظاہر کرتا ہے۔
ون پلس 7 پرو میں 16 میگا پکسل پاپ اپ  سیلفی کیمرہ ہے۔اس فون کے پاپ اپ میکنیزم کو 3 لاکھ بار چیک کیا جاچکا ہے۔
فون کا ایکسلرومیٹر  فون کے نیچے ہونے پر فوراً ہی  پاپ اپ سیلفی کیمرے کو بند کر دیتا ہے کہ تاکہ فون کا کیمرہ محفوظ رہے۔
فون کی بیک پر کمپنی کا پہلا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔

(جاری ہے)

اس میں مین کیمرہ  1/2” Sony IMX586 سنسر اور 0.8µm پکسل سائز  کے ساتھ 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس میں f/1.6 برائٹ اپرچر، او آئی ایس اور ای آئی ایس فیچرز ہیں۔ نیا  الٹرا شوٹ فیچر ایچ ڈی آر پلس ( ملٹی فریم سٹیکنگ ) کو یقینی بناتا ہے۔ یہ کیمرے کو 4 گنا کم روشنی میں بھی تصویر بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فون میں ”سپر ریزولوشن“ کا فیچر بھی ہے۔
فون کا 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ f/2.4 لینز اور1.0µm پکسل سائز  3 گنا زوم (74 ایم ایم فوکل لینتھ) فراہم کرتا ہے۔فون کا تیسرا کیمرہ 16 میگا پکسل  (13mm, 117°) کا ہے۔
فون کا رئیر کیمرہ   4K/60fps  ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس میں دو سلوموشن موڈز 1080p/240fps اور 720p/480fps ہیں۔
اس کے علاوہ کیمرے میں ایل ای ڈ ی فلیش اور لیزر آٹو فوکس بھی ہے۔
ون پلس نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی بہتر کیا ہے۔ اس میں تیسری نسل  کا سنسر اور نئی لینز اسمبلی نصب کی گئی ہے۔ بہتر سافٹ وئیر کے ساتھ مل کر یہ ریڈر زیادہ تیزی سے  فون کو انلاک کرتا ہے۔

ون پلس نے ڈولبی کے ساتھ مل کر 7 پرو کے لیے خصوصی سٹیریو سپیکر ڈویلپ کیے ہیں۔ فون میں اب بھی 3.5 ایم ایم  ہیڈ فون جیک نہیں ہے لیکن کمپنی نے اگلی نسل کا بلوٹوتھ ہیڈفون متعارف کرایا ہے۔
ون پلس 7 پرو میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ ہے۔
چپ سیٹ میں ٹھنڈک ے لیے 10 لیئر ویپور چیمبر ہے۔ فون میں 12 جی  بی تک کی ریم اور 256 جی بی تک کی سٹوریج ہے۔فون میں جو انٹرنل سٹوریج ہے وہ UFS 3.0 ہے ۔ اس کی کارکردگی پچھلی نسل کی UFS 2.1 کے مقابلے میں 78 فیصد بہتر ہے۔حقیقت میں تو ون پلس 7 پرو وہ پہلا فون ہے جس میں UFS 3.0 شامل کی گئی ہے۔

فون میں نئے Warp Charge 30 (5V/6A) سپورٹ کے ساتھ  4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ Warp Charge  فون کا درجہ حرارت کنٹرول کرتی ہے اور چپ سیٹ  کو ٹھنڈک فراہم کرنے میں مدد دیتی  ہے۔ ون پلس 7 پرو میں آپ چارجنگ کے دوران بھی گیم کھیل سکتے ہیں، یہ فون  گرم نہیں ہوگا۔

فون کے میٹل فریم نے اس کے فرنٹ اور بیک پر موجود خمدار گوریلا گلاس 5 کو جکڑا  ہوا ہے۔
یہ فون 17 مئی سے امریکا میں ٹی -موبائل پر دستیاب ہوگا۔ اس کے بعد اسے کینیڈا، کئی  یورپی ممالک، بھارت، چین اور ہانگ کانگ میں جاری کیا جائے گا۔

امریکا میں اس فون کے 6 جی بی / 128 جی بی مرر گرے رنگ کے  ماڈل کی قیمت 670 ڈالر ، 8 جی بی / 256 جی بی  مررگرے اور نیبولا بلیو رنگ کے ماڈل کی قیمت 700 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی نیبولا رنگ کے  ماڈل کی قیمت 750 ڈالر ہے۔
فون کے ساتھ دستیاب نئے بلٹس وائرلیس 2 (Bullets Wireless 2) ہیڈ فونز میں aptX HD سپورٹ ہے۔
ون پلس کا کہنا ہے کہ یہ وائرڈ  کنکشن جیسی آڈیو کوالٹی فراہم کرتا ہے۔اس ہیڈ فون میں Warp Charge کی اپنی سپورٹ ہے، جس سے اس کا چارجنگ ٹائم دوگنا تیز رفتار ہو جاتا ہے۔ بلوٹوتھ کو 10 منٹ  تک چارج کر کے 10 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مکمل چارج کرنے پر اسے 14 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے۔بلٹس وائرلیس 2 کی قیمت 100 ڈالر ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras