Oppo F11 and F11 Pro are official - one has a notch, the other a pop-up selfie camera

اوپو نے پاپ اپ سیلفی کیمرہ اور ڈسپلے نوچ کے ساتھ اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو متعارف کرا دیا

Oppo F11 And F11 Pro Are Official - One Has A Notch, The Other A Pop-up Selfie Camera
اوپو نے  بھارتی مارکیٹ کے ساتھ اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو کو دنیا بھر کے لیے جاری کر دیا ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کے بارے میں گزشتہ کئی دنوں سے اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ لیک خبروں سے اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات بھی سامنے آ چکی تھیں۔
دونوں سمارٹ فونز میں فرق   سیلفی کیمرہ  کا ہے۔
اوپو ایف 11 میں سیلفی کیمرہ سکرین  کی واٹر ڈراپ نوچ میں نصب ہے جبکہ ایف 11 پرو میں سیلفی کیمرہ  پاپ اپ میکنیزم میں ہے۔
ایف 11 اور ایف 11 پرو میں 6.53 انچ 1080x2340px IPS LCD ہے۔ اوپو کا دعویٰ ہے کہ توانائی محفوظ کرنے کے لیے اس کی اپنی ریم ہے۔
دونوں سمارٹ فونز میں 16MP f/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48MP f/1.8 1/2.3" اور ڈیپتھ سینسنگ کیمرہ 5MP f/2.4 ہے۔ فون میں الٹرا نائٹ موڈ بالکل گوگل کے نائٹ سائٹ یا ہواوے کے نائٹ موڈ کی طرح کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)


مصنوعی ذہانت سے کیمرہ 23 اقسام کے مناظر کی شناخت کر سکتا ہے۔ رنگوں کو بڑھانے کے لیے اس میں موجود فیچر کو اوپو نے کلر میپنگ کا نام دیا ہے۔
اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے VOOC 3.0 چارجر سے جلدی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اوپو کا کہنا ہے کہ یہ فون مکمل طور پر 80 منٹ میں چارج ہوگا۔ تاہم اس میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی – سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ استعمال کیا گیا ہے۔
اس فون میں پراسیسنگ کے لیے میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ، 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی کی ناقابل توسیع سٹوریج ہے۔
بھارت میں اوپو ایف 11 کی قیمت 19990 بھارتی روپے (4 جی بی / 128 جی بی) اور ایف 11 پرو کی قیمت 24990 بھارتی روپے (6 جی بی / 64 جی بی ) سے شروع ہوتی ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras