Oppo R17 unveiled with under-display fingerprint scanner

اوپو نے انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر اور گوریلا گلاس 6 کے ساتھ اوپو آر 17 متعارف کرا دیا

Oppo R17 Unveiled With Under-display Fingerprint Scanner

اوپو نے نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ نیا سمارٹ فون آر 17 متعارف کرا دیا ہے۔ابھی یہ سمارٹ فون اوپو کی ویب سائٹ پر ہی منظر عام پر آیا ہے جہاں درج اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کافی متاثر کن ہے۔

اس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر تو ہے ہی لیکن اس میں ڈسپلے پروٹیکشن کے لیے پہلی بار گوریلا گلاس 6 بھی استعمال کیا گیا ہے۔
یہ فون 10 این ایم پروسیس سنیپ ڈریگن 670 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس چپ سیٹ کو پچھلے ہفتے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔
اس میں اوکٹا کور سی پی یو ہے، جس کی 2x Kryo 260 کورز کی کلاک سپید 2 گیگا ہرٹز اور 6x Kryo 360 کورز کی کلاک سپیڈ 1.7 گیگا ہرٹز ہے۔فون میں جی پی یو ایڈرینو 615 جبکہ آئی ایس پی سپیکٹرا 250 ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کی سائیڈوں پر تو بیزل نہیں ہے لیکن ٹاپ پر سپیکروں کے لیے اور نیچے ڈسپلے کنٹرول کے لیے بیزل ہے۔


اوپو کے اس فون میں 6.4 ایمولیڈ سکرین ہے جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے جس کا سائز 4 sq.mm ہے اور اس میں فنگر ریڈنگ کے لیے 3P Micro Lens ہے۔
اس فون کاسیلفی کیمرہ اس کی نوچ میں ہے، جو f/2.0اپرچر کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہے۔
اس کیمرے کو اوپو نے ”سیلفی ماسٹر“ ایف 7 اور پھر Find X میں متعارف کرایا تھا۔ اس فون کے رئیر کیمرہ کے بارے میں تو ابھی تصدیق نہیں ہوئی لیکن اس کا کیمرہ سافٹ وئیر مصنوعی ذہانت سے 800 مناظر کی شناخت کر سکتا ہے۔
اوپو نے ایف 9 مڈ رینج ڈیوائس میں بھی VOOC چارجنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا تھا تو آر 17 میں اس کوئیک چارجنگ کے شامل ہونے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔
آر 17 کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہے جو اوپو آر 15 کی 3450 ایم اے ایچ بیٹری سے زیادہ ہے۔ آر 15 کی بیٹری 30 منٹ میں 58 فیصد چارج ہو جاتی ہے اس لیے امید ہے کہ آر 17 میں بھی چارجنگ اتنی ہی تیزی سے ہوگی۔

اس فون میں اینڈروئیڈ اوریو 8.1 کے ساتھ کلر او ایس 5.2 انسٹال ہے۔ یہ چونکہ تازہ ترین ورژن ہے اس لیے اس میں وائس ایکٹیویٹڈ فیچرز بھی ہیں۔
یہ فون 18 اگست سے فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی باضابطہ قیمت کا اعلان بھی تبھی ہوگا اس وقت تو ویب سائٹ کے اندراج کے مطابق اس کی قیمت 99ہزار 999 یوان یا 14500 ڈالر لکھی ہوئی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ قیمت درست نہیں ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras