Oppo Reno Ace brings 90Hz display, Snapdragon 855+ and 65W charging

سنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ اور 65 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ اوپو نے رینو ایس متعارف کرا دیا

Oppo Reno Ace Brings 90Hz Display, Snapdragon 855+ And 65W Charging
اوپو رینو سیریز میں تازہ ترین   اضافہ   رینو ایس (Reno Ace) ہے۔اس فون میں اوپو نے تمام  فلیگ شپس کے ہارڈ وئیر کو جمع کر دیا ہے۔ اس میں 90 ہرٹز ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 855+ اور کواڈ کیمرہ ہے۔ان خصوصیات کے ساتھ اس میں  مارکیٹ میں دستیاب تیز رفتار ترین چارجنگ سلوشن SuperVOOC 2.0 بھی ہے۔

اس فون کا 65 واٹ کا تیز رفتار ترین چارجر فون کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کو صرف 30 منٹ میں مکمل چارج کر دے گا۔  GaN چارجر  کافی کامپیکٹ  ہے۔ یہ USB-PD اور کوالکوم کے کوئیک چارج سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔
اوپو رینو ایس کا ڈسپلے 6.5 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 20:9 اور ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔
ڈسپلے میں ایک چھوٹی واٹر ڈراپ نوچ بھی ہے، جس میں اس کا 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

فون  میں سیکورٹی کے لیے  ڈسپلے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سکینر  اور آواوز کے لیے  ڈوئل فائر سپیکر ہیں۔
فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ  ہے، جس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586، 5 گنا ہائیبریڈ زوم کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ یونٹ اور 2 میگا پکسل مونو کروم  سنسر ہے۔


 اس فون میں سنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ، 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی  بی یو ایف ایس 3.0 سٹوریج ہے۔اوپو رینو ایس میں اوپو کا  اینڈروئیڈ 10 بیسڈ کلر او ایس 6.1 انسٹال ہے۔ اس کی دوسری قابل ذکر خصوصیات میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک، این ایف سی اور ڈوئل  فریکوئنسی جی پی ایس ہے۔

اس فون کے بنیادی ماڈل یعنی 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2999 یوان یا 422 ڈالر، 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی  قیمت 3199 یوان یا 450 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل  قیمت 3799 یوان یا 534 ڈالر ہے۔
اوپو نے اس فون کا ایک خصوصی Gundam Edition Reno Ace ایڈیشن بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فون کی بیک پر سرخ یا نیلے کی پینٹنگ ہے۔ کمپنی نے اس فون کے ساتھ خصوصی اسسریز بھی پیش کی ہیں۔ کمپنی نے Gundam Edition Reno Ace کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras