Samsung Galaxy A8s is official with an Infinity-O display with punch hole camera

سام سنگ نے Infinity-O ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی اے 8 ایس متعارف کرا دیا

Samsung Galaxy A8s Is Official With An Infinity-O Display With Punch Hole Camera
سام سنگ نے ڈسپلے میں کیمرے کے لیے سوراخ کے ساتھ دنیا کے پہلے سمارٹ فون گلیکسی اے 8 ایس (Galaxy A8s) کا اعلان کر دیا ہے۔سام سنگ نے اسے  Infinity-O ڈیزائن کا نام دیا ہے۔
گلیکسی اے 8 ایس میں ان-ڈسپلے کیمرہ ہی واحد خصوصیت نہیں ہے۔ اس فون میں پاورفل سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون کی سکرین 6.4 انچ کی ہے۔ سکرین میں 6.7 ملی میٹر کا سوراخ بھی ہے، جو سیلفی کیمرے کے لیے ہے۔ سکرین کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 اور ریزولوشن 1080 x 2340 پکسل ہے۔
فون کے گرد کافی پتلی بیزل ہیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے سپر ایمولیڈ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس کا مطلب ہے کہ فون میں پرانا ایل سی ڈی آئی پی ایس ڈسپلے پینل ہے۔
فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ f/1.7 کے بڑے اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل ، دوسری ٹیلی فوٹو لینز f/2.4 اپرچر کے ساتھ 10 میگا پکسل اور تیسرا f/2.2اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔

فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل کاہے۔
اس فون میں یو ایس بی-سی کے ذریعے  فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں سام سنگ کے یوزر انٹرفیس کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔
یہ فون نیلے، سرمئی اور سبز رنگوں میں دستیاب ہے۔
چین میں اس کے پری آرڈر 21 دسمبرتک جاری رہیں گے، جس کے بعد فون کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔ بدقسمتی سے کمپنی نے ابھی اس کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا۔اندازہ ہے کہ یہ اپر مڈ رینج فون ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras