Samsung Galaxy A90 5G goes official: Snapdragon 855 SoC, 48MP camera, 6.7" display

سنیپ ڈریگن 855 اور 48 میگا پکسل کے ساتھ سام سنگ گلیکسی اے 90 فائیو جی متعارف کرا دیا

Samsung Galaxy A90 5G Goes Official: Snapdragon 855 SoC, 48MP Camera, 6.7" Display
سام سنگ اب تک تین فائیو جی سمارٹ فون متعارف کرا چکا ہے۔ یہ گلیکسی ایس 10 فائیو جی، گلیکسی نوٹ 10 فائیو جی اور گلیکسی نوٹ 10 پلس فائیو جی ہیں۔اب سام سنگ نے ایک اور فائیو جی سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔
گلیکسی اے 90 فائیو جی   سام سنگ کا وہ پہلا پریمیم مڈ رینج سمارٹ فون ہے  جو اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہے۔

گلیکسی اے 90 فائیو جی میں سنیپ ڈریگن 855 ایس او سی کے ساتھ 6 / 8 جی بی  ریم ہے۔ سمارٹ فون میں اینڈروئیڈ پائی سافٹ وئیر  اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ اس کے 6 جی بی ریم ورژن میں  مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے، جس سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

گلیکسی اے 90 فائیو جی میں 6.7 انچ فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولیڈ انفینیٹی -یو ڈسپلے ہے۔ فنگرپرنٹ سکینر بھی اسی ڈسپلے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسپلے کے اوپر کٹ آؤٹ میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
فون کی بیک پر  ٹرپل کیمرہ  سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48  میگا پکسل، الٹرا وائیڈ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل کا ہے۔

رئیر کیمرہ میں کئی فیچر جیسے سپر سٹیڈی(Super Steady)، سین آپٹیمائزر اور فلا ڈیٹیکٹر(Flaw Detector) بھی ہونگے۔ جبکہ فرنٹ کیمرہ  میں لائیو فوکس موڈ بھی  ہو گا۔
گلیکسی اے 90 فائیو جی میں سام سنگ DeX کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ اے سیریز کا پہلا فون ہے، جس میں یہ فیچر شامل کیا گیا ہے۔

فون میں 25Wفاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اےایچ کی بیٹری ہے۔ یہ سیاہ اور سفید رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔
ابھی اس فون کی قیمت نہیں بتائی گئی۔ کل سے یہ جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ جلد ہی یہ دوسرے ملکوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras