Samsung Galaxy Book S announced - a Snapdragon 8cx laptop running Windows

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سام سنگ گلیکسی بکس ایس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

Samsung Galaxy Book S Announced - A Snapdragon 8cx Laptop Running Windows
سام سنگ نے گلیسی نوٹ  10 اور نوٹ 10 پلس کے ساتھ  سام سنگ گلیکسی بک 2 کا جانشین گلیکسی بک ایس متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک بہت پتلا  اور کم وزن کمپیوٹر ہے جس میں سنیپ ڈریگن 8 سی ایکس چپ سیٹ ہے۔ ونڈو 10 او ایس کی وجہ سے صارفین  اس سے مکمل کمپیوٹر کا تجربہ پا سکتے ہیں۔

گلیکسی بک ایس  میں 13.3 انچ فل ایچ ڈی ٹچ سکرین ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 8 سی ایکس چپ سیٹ، 8 جی بی LPDDR4X ریم اور 512 جی بی تک انٹرنل سٹوریج ہے۔ یہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جس سے سٹوریج 1 ٹی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
42W کی بیٹری سے یہ لیپ ٹاپ 23 گھنٹوں تک ویڈیو چلا سکتا ہے۔
یعنی صارفین اسے ایک بار چارج کر کے سارا دن عام استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ کوئیک چارج 2.0 اور پاور ڈیلیوری 2.0 سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ وائی فائی کے علاوہ LTE Cat.18 سیلولر کنکشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
بدقسمتی سے صارفین اس ڈیوائس میں صرف ایک ہی یو ایس بی – سی پورٹ استعمال کرسکتے ہیں۔


سیکورٹی کے لیے اس لیپ ٹاپ میں فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو ونڈو کے ہیلو فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔اس مشین کا وزن 0.96 کلوگرام اور موٹائی 11.8 ایم ایم ہے۔
ملٹی میڈیا کے لیے اس میں اے کے جی برانڈ کے لاؤڈ سپیکر اور ڈولبی آٹموس ٹیونگ ہیں۔
یہ لیپ ٹاپ اس خزاں میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ یہ دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras