Samsung Galaxy Fold costs $1,980, has 6 cameras and 3-way multitasking

سہ طرفہ ملٹی ٹاسکنگ، 6 کیمروں اور 1980 ڈالر قیمت کے ساتھ سام سنگ گلیکسی فولڈ بھی سامنے آ گیا

Samsung Galaxy Fold Costs $1,980, Has 6 Cameras And 3-way Multitasking
سام سنگ نے گلیکسی ایس 10، ایس 10 پلس، ایس 10 ای اور ایس 10 فائیو جی کے ساتھ سام سنگ گلیکسی فولڈ  بھی متعارف کرا دیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی میں سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو یکجا کر دیا گیا ہے۔یہ ڈیوائس دو ماہ میں ہی صارفین کے ہاتھوں میں ہوگی۔

سام سنگ گلیکسی فولڈ میں 4.6 انچ کی بیرونی سکرین کے ساتھ 7.3 انچ کی اندرونی فولڈ ایبل سکرین ہے۔اس فون کو  ڈیوائس  کھولنے اور بند کرنے کے لیے ایک منفرد قسم کا قبضہ (hinge) استعمال کیا گیا ہے۔اس قبضے   کا رنگ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس فون میں ایک فیچر ایپ کنٹینوئٹی (App Continuity) کا بھی ہے۔ اس فیچر سے  آپ جو کچھ بھی فون کی ایکسٹرنل سکرین پر دیکھ رہے ہونگے فون کو کھولنے پر بڑی سکرین پر بھی وہی نظر آئے گا۔ سام سنگ گوگل اور اینڈروئیڈ ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اس فیچر کو  مزید بہتر بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)


گلیکسی فولڈ کی بڑی سکرین سہ طرفہ  ملٹی ٹاسکنگ کو ممکن بناتی ہے۔ وٹس ایپ، مائیکروسافٹ اور یوٹیوب پریمیم بھی  ڈیوائس کے فیچرز میں شامل ہیں۔
اس ڈیوائس میں 7 این ایم سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ ،  12 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج (بوٹ کےلیے فاسٹ یو ایف ایس 3.0 سٹوریج) ہے۔
اس فون میں سام سنگ نے دو بیٹریاں شامل کی ہیں، جن کی مجموعی گنجائش 4380 ایم اے ایچ ہے۔
اس فون میں 6 کیمرے ہیں ۔ کیمروں کےا ستعمال کا انحصار فون کے کھلے یا بند ہونے پر ہے۔اس فون کی بیک پر 3 ،  فرنٹ پر 1 اور اندر 2 کیمرے ہیں۔ یہ فون فولڈ ہو یا اوپن ہے، فوٹوگرافی کے لیے ہر وقت کیمرہ دستیاب ہوتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی فولڈ کو 26 اپریل کو امریکا اور 3 مئی کو یورپ میں پیش کیا جائےگا۔ صارفین کے لیے اس کا ایل ٹی ای اور فائیو جی ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔
امریکا میں اس فون کی قیمت 1980 ڈالر اور یورپ میں 2000 یورو سے شروع ہوگی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras