Samsung Galaxy M10 and M20 go official with Infinity-V displays, wide cameras

سام سنگ نے Infinity-V ڈسپلے اور وائیڈ کیمرا کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایم 10 اور ایم 20 متعارف کرا دئیے

Samsung Galaxy M10 And M20 Go Official With Infinity-V Displays, Wide Cameras
سام سنگ نے  بھارت میں اپنی نئی مڈ رینج لائن اپ کے  پہلے دو سمارٹ فون گلیکسی ایم 10 اور گلیکسی ایم 20 متعارف کرائے ہیں۔ان دونوں سمارٹ فونز میں Infinity-V سکرین، بیک پر 13 میگا پکسل کا ریگولر  اور 5 میگا پکسل کے  الٹرا وائیڈ اینگل کیمرے، ڈوئل سم اور فیس انلاک فیچرز ہیں۔


سام سنگ گلیکسی ایم 20
گلیکسی ایم 20 کا ڈسپلے 6.3 انچ 2340x1080px IPS LCD ہے۔ اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں 8MP f/2.0 کا سیلفی کیمرہ ہے جو فیس انلاک کے لیے بھی کام آتا ہے۔ فون کی بیک پر 13MP f/1.9 پرائمری اور 5MP f/2.2 وائیڈ اینگل کیمرہ کے ساتھ فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔

گلیکسی ایم 20 میں سام سنگ کا ہی ایگزینوس 7904 (14nm, 4x Cortex-A73 @ 1.8GHz اور  4x Cortex-A53 @ 1.8GHz) چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
گلیکسی ایم 20 کا ایک زبردست فیچر 15Wوائرڈ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

گلیکسی ایم 20 میں Samsung Experience 9.5 کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ہائبریڈ ڈوئل سم سلاٹ ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایم 10
سام سنگ گلیکسی ایم 10 کا ڈسپلے 6.2 انچ ایل سی ڈی ہے۔
اس کی ریزولوشن کچھ کم یعنی 1520x720 پکسل ہے۔ اس کے Infinity-V ڈسپلے کی نوچ میں 5MP f/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ سکینر نہیں ہے۔
فون کا رئیر کیمرہ ایم 20 کی طرح ہی 13 میگا پکسل ریگولر اور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ہے۔ اس فون میں ایگزینوس 7870 (14nm 8x Cortex-A53 @ 1.6GHz) چپ سیٹ، 2 جی بی یا 3 جی بی ریم اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔

گلیکسی ایم 10 میں ریگولر چارجنگ کے ساتھ 3430 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ دونوں فون ایمزون انڈیا اور سام سنگ کے اپنے سٹور پر دستیاب ہونگے۔ گلیکسی ایم 20 کے 3 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 11 ہزار بھارتی روپے یا 135 یورو اور 4 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 13 ہزار بھارتی روپے یا 160 یورو ہے۔

گلیکسی ایم 10 کے 2 جی بی ماڈل کی قیمت 8 ہزار بھارتی روپے یا 100 یورو اور 3 جی بی ماڈل کی قیمت 9 ہزار بھارتی روپے یا 110 یورو ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کی فراہمی کا اغاز 5 فروری سے ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras