Samsung Galaxy Note10 and Note10+ arrive with new S Pen, faster charging

نئےایس پین اورتیزرفتارچارجنگ کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اورنوٹ 10 پلس متعارف کرا دئیے گئے

Samsung Galaxy Note10 And Note10+ Arrive With New S Pen, Faster Charging
کئی سال میں سام سنگ نے صارفین کو تازہ ترین نوٹ فلیگ شپ میں دو آپشنز دئیے ہیں۔6.8 انچ پینل کے  گلیکسی نوٹ 10+ بڑی سکرین پسند کرنے والے صارفین کے لیے ہے جبکہ 6.3 انچ ماڈل  کا سائز سام سنگ گلیکسی ایس 10 جتنا ہے یعنی یہ  ایس 10 پلس سے چھوٹا ہے۔

ٹریڈ مارک ایس پین میں اب نئےفیچر  شامل کیے ہیں،جس سے یہ اب مزید مفید ہوگیا ہے۔اس میں اب ایکسلرو میٹر اور جیاروسکوپ بھی ہے۔ یعنی اب ایس پین کو موشن  کنٹرولر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈیفالٹ گیسچر سے آپ دور رہتے ہوئے بھی یوزر فیس سے نیوی گیٹ کر سکتے ہیں۔
سام سنگ نے ڈویلپر کے لیے ایک نئی Air Actions SDK جاری کی ہے، جس سے اس کے فیچر کو کئی طرح سے کام میں لایا جا سکتا ہے۔
دونوں ماڈلز میں ایک ہی سائز کا ایس پین ہے  لیکن دونوں کے کام کرنے کا کینوس مختلف ہے۔

(جاری ہے)

بڑے سائز کے گلیکسی نوٹ 10 پلس میں 6.8 انچ کی ڈائنا مک  ایمولیڈ  پینل ہے جس کی ریزولوشن 1440p+ (498 پی پی آئی) ہے۔

چھوٹے گلیکسی نوٹ 10 میں 6.3 انچ کی ڈائنا مک ایمولیڈ ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1080p+ (401 پی پی آئی )ہے۔
بہترین تصاویر کی کوالٹی کے لیے دونوں ماڈلز کی سکرین ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈائنا مک ٹون میپنگ کو سپورٹ کرتی ہیں۔ دونوں ماڈلز میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس  کے  12  میگا پکسل مین کیمرہ  میں اواآئی ایس  اور ڈوئل اپرچر (f/1.5 اور f/2.4)  فیچرز ہیں۔
فون میں او آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 123 ڈگری الٹرا وائیڈ 16 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
گلیکسی نوٹ 10 پلس میں3D ToF سنسر  ہے جسے استعمال کرتے ہوئے 3D Scanner ایپ  حقیقی اجسام کے 3D ماڈلز تخلیق کر سکتی ہے۔یہ 80 x 80 x 80 سینٹی میٹر تک کے اجسام کی پیمائش کر سکتا ہے۔
ایس 10 فونز کے برعکس گلیکسی نوٹ 10 کے دونوں ماڈلز میں سنٹر میں پنچ ہول ہے ، جس میں 80 ڈگری لینز اور آٹو فوکس کے ساتھ 10 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
گلیکسی نوٹ کے دونوں ماڈلز 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس میں لائف فوکس ویڈیو یعنی بوکے (bokeh) اور سپر سٹیڈی (ہائپر لیپس موڈ) فیچرز ہیں۔
دونوں میں جدید ویڈیو ایڈیٹر ہے۔ ایس پین کی سپورٹ کے باعث اس میں ویڈیو کو تیزی سے سلیکٹ اور ٹرِم کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ جدید فیچرز کے صارفین Adobe Premier Rush کا مفت ورژن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
دونوں گلیکسی نوٹ 10 اور نوٹ 10 پلس ایل ٹی ای اور 5جی ورژن میں پیش کیے گئے ہیں۔
حالانکہ 5 جی ورژن کے لیے ابھی تک نیٹ ورک سپورٹ کافی محدود ہے۔
گلیکسی نوٹ 10 پلس اور نوٹ 10 دونوں  ہی 256 جی بی اور اور 512 جی بی  انٹرنل سٹوریج کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ نوٹ 10 میں 8 جی بی کی ریم ہے جبکہ اس کے 5 جی ورژن میں 12 جی بی ریم ہے۔
نوٹ 10 پلس کے دونوں ورژنز میں 12 جی بی کی ریم ہے۔صرف گلیکسی نوٹ 10 پلس میں ہی مائیکرو ایس ڈی سلاٹ ہے جو 1 ٹی بی تک کے کارڈ کو سپورٹ کرتی ہے۔
ہمیشہ کی طرح سام سنگ نے ان فلیگ شپس میں بھی دو الگ طرح کے چپ سیٹس ایگزینوس 9825 اور سنیپ ڈریگن 855 استعمال کیے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف چپ سیٹس کی ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔
گلیکسی نوٹ 10 کے پلس ماڈل میں 45W سپر چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ آپ صرف 30 منٹ کی چارجنگ سے فون کو پورا دن استعمال کر سکتےہیں لیکن اس کے لیے آپ کو 45W کا چارجر الگ سے خریدنا ہوگا کیونکہ نوٹ 10 پلس کے باکس میں 25W کا چارجر ہے۔

چھوٹے فون میں 25W چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ دونوں میں ہی فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور ریورس وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہے۔ یعنی اس سے آپ گلیکسی واچ، گلیکسی بڈز اور دوسرے فونز کو بھی چارج کر سکتےہیں۔
نوٹ 10 کے دونوں ماڈلز میں سٹیریو سپیکرز ہیں۔
اس کے باکس میں یو ایس بی – سی ہیڈ فونز بھی ہیں۔ فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کی سپورٹ نہیں ہے۔ بہترین آواز کے لیے اس میں اے کے جی کے سپیکر اور ہیڈ فونز ہیں۔
سام سنگ کے نئے Link to Windows فیچر سے اس فون کے نوٹی فیکیشن، میسیجز اور فوٹوز کو ونڈوز 10 پی سی سےمربوط کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر ونڈوز کے کوئیک پینل سے فعال کیا جا سکتا ہے۔
اس میں ایک اور نیا فیچر PlayGalaxy Link کاہے، جس سے صارفین اس موبائل پر چلنے والی گیمز کو کمپیوٹر سے کھیل سکتے ہیں۔ فون کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے اس میں بہت پتلا ویپور چیمبر ہے۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اور نوٹ 10 پلس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغآز 23 اگست سے ہوگا۔
امریکا میں گلیکسی نوٹ 10  کی قیمت کا آغاز 949 ڈالر سے اور یورپ میں 949 یورو سے ہوتا ہے۔ گلیکسی نوٹ 10 پلس کے 12 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 1099 ڈالر اور 1099 یورو جبکہ 12 جی بی / 512 جی بی ورژن کی قیمت 1199 ڈالر اور 1199 یورو ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras