Samsung Galaxy S10e, S10 and S10+ arrive with world's first HDR10+ screens, ultrasonic FP readers

ایچ ڈی آر 10 پلس اور الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ گلیکسی ایس سیریز متعارف کرا دی گئی

Samsung Galaxy S10e, S10 And S10+ Arrive With World's First HDR10+ Screens, Ultrasonic FP Readers
سام سنگ گلیکسی کو 10 سال ہو گئے ہیں۔ ان دس سالوں میں سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز  میں نت نئی اختراعات کر کےا نہیں بہتر ین بنایا ہے۔ اپنے گلیکسی ایس فلیگ شپس میں سام سنگ نے ہمیشہ ہی  کچھ ایسے فیچرز شامل کیے ہیں، جو اس سےپہلے کسی سمارٹ فون میں شامل نہیں تھے۔
اس سال گلیکسی  ایس 10 سیریز کےسمارٹ فون متعارف کراتے ہوئے بھی سام سنگ نے کچھ ایسے ہی فیچر متعارف کرائے ہیں۔ اب سام سنگ نے سپر ایمولیڈ (Super AMOLED) کا جانشین  ڈائنامک ایمولیڈ (Dynamic AMOLED) اور  ایچ ڈی  آر 10 پلس (HDR10+) سے مطابقت رکھنے والا  ڈسپلے   متعارف کرایا ہے۔
تیز رفتار وائرلیس چارجنگ کے لیے سام سنگ نے ایس 10 سیریز کے تینوں سمارٹ فونز میں وائرلیس پاور شیئر(Wireless PowerShare) فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ سام سنگ کا ریورس وائرلیس چارجنگ فیچر ہے۔

(جاری ہے)


ان سمارٹ فونز کے فرنٹ اور رئیر کیمرے 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

رئیر کیمرہ تو HDR10+ فوٹیج ریکارڈ کر سکتا ہے اورسپر سٹیڈی (Super Steady) ڈیجیٹل سٹیبلائزیشن فیچر کا حامل ہے۔ تینوں سمارٹ فونز میں ایک الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔ یہ سام سنگ کےفلیگ شپس میں تو نیا اضافہ ہیں لیکن انہیں اے سیریز میں پہلےہی شامل کر دیا گیا تھا۔
فون کا سیلفی کیمرہ Infinity-O سکرین کے پنچ ہول میں شامل کیا گیا ہے۔
گلیکسی ایس 10 اور ایس 10پلس میں الٹرا سونک فنگر پرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے، جو صارف کی انگلیوں کو تھری ڈی میں سکین کرتا ہے جبکہ آپٹیکل ریڈر ٹو ڈی تصاویر میں انگلیوں کو سکین کرتے ہیں۔
  یہ الٹرا سونک فنگر پرنٹ ریڈر زیادہ درست نتائج فراہم کرتے ہیں اور FIDO Alliance سے بھی تصدیق شدہ ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 10


    سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس
    سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس (Samsung Galaxy S10+) ایس 10 سیریز کا سب سے بہترین سمارٹ فون ہے۔
    اس میں 1440p+ ریزولوشن کا 6.4 انچ کا بڑا خمدار ڈائنامک ایمولیڈ ڈسپلےہے۔ VDE (یورپ کی سب سے بڑی تیکنیکی-سائنسی ایسوسی ایشن) نے اس کی امیج کوالٹی کی تصدیق کی ہے۔
    فون کی سکرین کے پیچھے پہلا الٹرا سونک فنگرپرنٹ سکینر ہے۔ فون کے سب سے اوپر دائیں کونے میں ڈوئل پنچ ہول کیمرہ ہے جو 10 میگا پکسل سیلفی لے سکتا ہے اور 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
    فرنٹ پر دوسرا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جو ڈیپتھ سنسنگ کےلیے ہے۔
    فون کی بیک پر ڈوئل او آئی ایس کے ساتھ ٹرپل کیمرہ ہے۔ اس میں مین کیمرہ (77 ڈگری) ڈوئل پکسل آٹو فوکس اور آپٹیکل سٹیبلائشن کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ اس کیمرے کا اپرچر f/1.5  اور f/2.4 کے درمیان سوئچ ہو سکتا ہے۔
    دوسرا کیمرہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ (45 ڈگری) ہے، جس میں او آئی ایس اور فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس ہے۔ تیسرا وائیڈ اینگل کیمرہ (123 ڈگری، فکس فوکس) ہے۔
    گلیکسی ایس 10 پلس میں مارکیٹ کےلحاظ سے سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینوس 9820 چپ سیٹ نصب ہے۔
    اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی بنیادی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے ڈوئل سم ماڈل میں ایک ہائیبریڈ سلاٹ بھی ہے۔ اس فون کے پریمیئر ماڈل میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہے۔

    فون میں 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے Adaptive Fast Charge وائرڈ ٹیک (15W, QC2.0) یا Fast Wireless Charging 2.0 (Qi and PMA) سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
    وائرلیس پاور شیئر سے آپ آپ گلیکسی ایس 10 پلس سے اپنے دوسرے وئیر ایبل اور فونز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔
    اس فون کو جب وائرڈ چارجر سے پلگ کیا جائے تو یہ وائرلیس چارجنگ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ سیاہ اور سفید رنگ کے گلیکسی ایس 10 پلس کا ایک خصوصی ورژن سرامک ایکسٹیرئیر کے ساتھ بھی ہے۔

    سام سنگ گلیکسی ایس 10
    سام سنگ گلیکسی ایس 10 (Samsung Galaxy S10) بھی گلیکسی ایس 10 پلس سے ملتا جلتا ہے۔
    اس کی سکرین 6.1 انچ کی ہے لیکن اس میں وہی الٹراسونک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ ڈائنامک ایمولیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس فون میں صرف ایک سیلفی کیمرہ ہے لیکن اس میں اہم فیچر موجود ہے۔ 10 میگا پکسل کا یہ کیمرہ سیلفی کے ساتھ 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتاہے۔

    فون کا مین رئیر کیمرہ f/1.5 اور f/2.4 اپرچر اوراو آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ رئیر پر دوسرا کیمرہ او آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ہے۔ تیسرا کیمرہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ہے۔
    گلیکسی ایس 10 میں 8 جی بی ریم اور 512 انٹرنل سٹوریج ہے۔
    انٹرنل سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون میں 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس کے وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ فیچرز بالکل ایس 10 پلس جیسے ہیں۔

    سام سنگ گلیکسی 10 ای
    سام سنگ گلیکسی 10 ای (Samsung Galaxy S10e) پہلا ایس فلیگ شپ ہے جس میں گلیکسی ایس 7 کے بعد فلیٹ سکرین استعمال کی گئی ہے لیکن اس کا 5.8 انچ  ڈائنامک ایمولیڈ پینل ابھی بھی ایچ ڈی آر پلس کو سپورٹ کرتا ہے۔
    اس ماڈل میں روایتی سائیڈوں کے فنگر پرنٹ سکینر کی بجائے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔ اس فون کی بیک پر صرف دو کیمرے ہیں۔ ٹیلی فوٹو کیمرے کو اس ماڈل میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل مین اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔
    فون کا 10MP/4K  سیلفی کیمرہ وہی ہے جو ایس 10 میں ہے۔
    باقی دو ورژنز کی طرح ایس 10 ای میں ڈولبی آٹموس سپورٹ کے ساتھ اے کے جی سٹیریو سپیکر ہیں۔ فون میں کولنگ کے لیے واپیور چیمبر بھی ہے۔ ایس 10 کے تمام فونز میں  یونٹی (Unity) بیسڈ گیمز کے لیے آپٹمائزیشن کا فیچر بھی ہے۔

    گلیکسی ایس 10 ای  میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے لیکن فون کا ایک ماڈل 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی ہے۔
    اس فون میں فاسٹ وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ اور  وائرلیس پاور شیئر کے فیچرز کے ساتھ 3100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

    سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے تینوں ماڈلز میں ایل ٹی ای  کنکٹیویٹی  ہے، جس کی سپیڈ 2 جی بی پی ایس تک  ہے۔یہ نئے وائی فائی  6 (لوکل کنکشن 1.2 جی بی پی ایس ) ، سام سنگ پے ، این ایف سی اور ایم ایس ٹی کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ تینوں فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی شامل کیا گیا ہے۔

    یہ تینوں فونز آئی پی 68 ریٹنگ کے حامل ہیں اور ان میں محفوظ سٹوریج کےلیے knox بھی ہے گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس کے خریداروں کو گلیکسی بڈز(Galaxy Buds) کا جوڑا مفت دیا جائے گا، جس کی قیمت 130 ڈالر ہے۔۔منتخب ممالک میں ان فون کے پری آرڈر کل شروع ہونگے جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز 8 مارچ  سے ہوگا۔

    اس کا ایک ورژن جدید کنکٹیویٹی کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی (Samsung Galaxy S10 5G) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
    ان تینوں فونز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔


    Samsung Galaxy S10+ US Europe UK
    128GB storage $1,000 €1,000 £900
    512GB $1,250 €1,250 £1,100
    1TB $1,600 €1,500 £1,400
    8GB/512GB, Ceramic €1,260
    12GB/1TB, Ceramic €1,600
    Samsung Galaxy S10 US Europe UK
    128GB storage $900 €900 £800
    512GB $1,150 €1,150 £1,000
    Samsung Galaxy S10e US Europe UK
    6GB/128GB $750 €750 £670
    8GB/256GB $850 -

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras