Samsung Galaxy S20 and S20+ come with 120Hz screens, 8K-capable 64MP camera

سام سنگ نے 8K ریکارڈنگ کے قابل 64MP کیمرا کے ساتھ گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس متعارف کرا دئیے

Samsung Galaxy S20 And S20+ Come With 120Hz Screens, 8K-capable 64MP Camera
سام سنگ نے سکرین، بیٹری اور کیمرا ڈیپارٹمنٹ میں بہترین تبدیلیاں کر کے  گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس متعارف کرا دئیے ہیں۔سام سنگ نے اپنے دوسرے فون ایس 20 الٹرا میں اِ ن فونز سے بھی بہتر کیمرہ استعمال کیا ہے۔


سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس
سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس  (Samsung Galaxy S20+) میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ڈائنامک  ایمولیڈ سکرین ہے۔اس فون کے 6.7 انچ  پینل کی ریزولوشن 1440p+  اور ایسپکٹ ریشو 20:9ہے۔اس کا مطلب ہے کہ  یہ فون  ایس 10 پلس جتنا ہی چوڑا ہے لیکن یہ اس سے زیادہ اونچا ہے۔

اس فون کی بیک پر 1.8µm کے بڑے پکسل سائز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا مین  کیمرہ ہے۔ ایس 10 کے مین کیمرے کا پکسل سائز 1.4µm تھا۔

(جاری ہے)

اس کیمرے کا اپرچر f/1.8 ہے اور اس میں آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) کا فیچر بھی ہے۔
اس فون کا ٹیلی فوٹو کیمرہ اب تک سب سے زیادہ ریزولوشن کا حامل یعنی 64 میگا پکسل کا زوم کیمرہ ہے۔

سام سنگ نے اس کی تشہیر 3x ہائیبریڈ زوم اور 30xسپر ریزولوشن زوم تک سے کی ہے۔ اس میں او آئی ایس f/2.0 کا روشن اپرچر بھی ہے۔
64 میگا پکسل کے اس کیمرے کی وجہ سے یہ فون 8K ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ گلیکسی ایس 20 کے تینوں فون وہ پہلے فون ہیں جو 8K ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 8K ویڈیو کا سنگل فریم 33 میگا پکسل ہوتا ہے جو بہت سے موجودہ فلیگ شپس کی ریزولوشن سے کافی زیادہ ہے۔
اس فون کا الٹرا وائیڈ اینگل (120 ڈگری) کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔ گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز میں یہی کیمرہ ہے۔ پلس ورژن میں ڈیپتھ بیسڈ ایفکٹس کے لیے ڈیپتھ وژن (DepthVision) کیمرہ بھی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس میں سنیپ ڈریگن 865 یا ایگزینوس 990 چپ سیٹ ہے۔ یہ مارکیٹ پر منحصر کرتا ہے کہ فون میں کونسا چپ سیٹ ہوگا۔ اس فون میں بائی ڈیفالٹ 5G کنکٹیویٹی (sub-6GHz  اور  mmWave) ہے۔ کچھ ممالک میں اس فون کے 4Gماڈلز بھی پیش کیے جائیں گے۔
اس فون کی بنیادی کنفگریشن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ اس سے بہتر آپشن پھر 12 جی بی ریم اور 512 جی بی تک کی سٹوریج کا ہے۔ فون میں موجود مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی بدولت سٹوریج کو 1 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے 25W وائر چارجریا 15W وائرلیس چارجر سے فاسٹ  چارج کیاجا سکتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس 8 جی بی / 128 جی بی (فائیو جی کنکٹیویٹی آپشن) کی قیمت 1100 یورو یا 1199 ڈالر ہے۔ یہ فون کلاؤڈ بلیو، کاسمک گرے اور کاسمک بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 20
سام سنگ نے اب اس  فون کا کوئی بھی ”ای“ ماڈل پیش نہیں کیا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 20 تینوں فونز میں سب سے چھوٹا ہے۔ اس کا ڈسپلے 6.2 انچ ہے۔ اس کا سکرین سائز اپنے پیشرو جتنا ہی ہے لیکن 20:9 ایسپکٹ ریشو کی وجہ سے تھوڑا کم چوڑا اور زیادہ اونچا ہے۔ ایس 20 پلس کی طرح اس کی سکرین کا ریفریش ریٹ بھی 120 ہرٹز اور ریزولوشن 1440p+ ہے۔

اس کا 10 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ایس 10 جنریشن کی طرح ہی ہے لیکن اس کا پنچ ہول اب چھوٹا اور درمیان میں ہے۔ایس 20 پلس میں بھی یہی فرنٹ کیمرہ ہے۔ ایس 10 پلس کی طرح اس کے فرنٹ پر ڈیپتھ سنسر نہیں ہے۔
گلیکسی ایس 20 کا رئیر کیمرہ  وہی 12 میگا پکسل مین ماڈیول ہے۔
اس میں بھی 8K ریکارڈنگ  کے قابل 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو  اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔ایس 20 میں ایک اہم فرق ڈیپتھ وژن سنسر کی کمی ہے۔
سام سنگ نے اس سال بھی سیکورٹی کے لیے الٹرا سونک انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر پیش کیا ہے۔
اس فون کی بیٹری  کی گنجائش  4000 ایم اے ایچ ہے۔ اسے 25W وائراور 15W وائرلیس چارجنگ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
ایس 20 کے دونوں فونز آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہیں، یعنی یہ ڈسٹ اور کسی حد تک واٹر پروف ہیں۔پلس ماڈل کی طرح اس میں بھی سنیپ ڈریگن 865  یا ایگزینوس 990 چپ  کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔
ایس 20 میں سام سنگ نے بس ایک ہی سٹوریج آپشن پیش کیا ہے لیکن اس میں موجود مائیکروایس ڈ ی کارڈ کی بدولت اس کی سٹوریج کو بڑھایا جا سکتا ہے۔یہ فون کاسمک کرے، کلاوڈ بلیو اور کلاؤڈ پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اس فون کے 4G، 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 900 یورو سے شروع ہوتی ہے جبکہ فائیو جی ماڈل کی قیمت 1000 یورو یا 999 ڈالر ہے۔
یاد رہے کہ یہ فائیو جی پر sub-6GHz کو سپورٹ کرتا ہے۔
گلیکسی ایس 20 اور 20 پلس کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں جبکہ ان کی فراہمی کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا۔ پری آرڈر کرنے پر سام سنگ ان کے ساتھ 170 یورو مالیت کے گلیکسی بڈز پلس کا جوڑا مفت دے گا۔ یاد رہے کہ اس فون کا فورجی ورژن صرف بنیادی کنفگریشن میں دستیاب ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras