Samsung Galaxy Z Flip announced with UTG screen and Snapdragon 855+

سام سنگ نے یو ٹی جی سکرین اور سنیپ ڈریگن 855 پلس کے ساتھ گلیکسی زیڈ فلپ لانچ کر دیا

Samsung Galaxy Z Flip Announced With UTG Screen And Snapdragon 855+
سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کی لانچنگ کی تقریب میں سب  سے زیادہ پذیرائی سام سنگ  گلیکسی زیڈ فلپ کو ملی۔ سام سنگ کی طرف سے یہ باقاعدہ فولڈنگ سکرین کے ساتھ  دوسرا فون ہے۔گلیکسی فولڈ کےبرعکس  زیڈ فلپ  کی سکرین کھلنے کے بعد ٹیبلٹ سائز کی سکرین ہوتی  ہے جبکہ فولڈ ہونے پر یہ ایک ریگولر سائز کا فون ہے۔
اس فون میں22:9 ایسپکٹ ریشو کی 6.7 انچ ڈائنامک ایمولیڈ سکرین ہے۔ دوسرے فولڈ ایبل فونز کے برعکس اس میں  ٹاپ پر الٹرا تِھن گلاس (Ultra Thin Glass) لیئر ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ فون سکریچز سے زیادہ محفوظ رہے گا۔
اس فون کے ڈسپلے کی  ریزولوشن  1080 x 2636 پکسل ہے۔یہ  گلیکسی زیڈ فلپ کے قریب ترین حریف ، موٹرولا ریزر، سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی زیڈ فلپ میں نوٹی فیکیشنز کے لیے  1.1  انچ کی  دوسری سپر ایمولیڈ سکرین ہے،جو فون کی بیک پر نصب ہے۔

اس سکرین اور ساری بیرونی باڈی پر گوریلا گلاس 6 نصب ہے۔
اس فون میں پچھلے سال متعارف کرایا گیا سنیپ ڈریگن 855+ فلیگ شپ چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 3.0سٹوریج ہے۔اس فون کا مین کیمرہ ، جوبیرونی حصے میں نصب ہے، f/1.8اپرچراور 1.4µm  پکسل سائز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے ساتھ ہی تھوڑے سست ا f/2.2 اپرچر کے ساتھ  12 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ  ہے۔
سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ میں f/2.4ا پرچر کے  10 میگا پکسل ریزولوشن کا کیمرہ ہے۔ اس فون کو کئی زایوں سے فولڈ کر کے ویڈیو کالز اور خود اپنی ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔

گلیکسی  زیڈ فلپ میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے  لیکن اس کی چارجنگ سپیڈ 15W تک محدود ہے۔اس کے دوسرے اہم فیچرز میں اے کے جی   سٹیریو لاؤڈ سپیکرز، وائرلیس چارجنگ اور One UI 2.0 کے ساتھ اینڈروئیڈ 10 شامل ہیں۔
گلیکسی زیڈ فلپ 14 فروری سے 1380 ڈالر یا 1500 یورو میں  مرر بلیک، مرر پرپل اور مرر گولڈ رنگوں میں دستیاب  ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras