Sony Xperia 1 Professional Edition launched in Japan

جاپان میں سونی ایکسپیریا 1 پروفیشنل ایڈیشن لانچ کر دیا گیا

Sony Xperia 1 Professional Edition Launched In Japan
سونی ایکسپیریا 1 کو جون میں پیش کیا گیا تھا۔ اب سونی نے اس کا  نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ سونی نے اسے ایکسپیریا 1 پروفیشنل ایڈیشن کا نام دیا ہے۔اس فون میں ڈسپلے اور کیمرے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ اس میں ٹائپ سی پورٹ کے  ذریعے لین کنکشن کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔

اس فون میں بھی پچھلے فون کی طرح 4K OLED پینل ہی ہے ، جس کی ایسپیکٹ ریشو 21:9 ہے لیکن یہ ڈسپلے کئی دوسرے فیچرز کے ساتھ  اب 10 بٹ سگنل کو سپورٹ کرتا ہے۔
کیمرے کے لیے سونی نے امیجنگ ایج موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس  کی مدد سے سونی کے کیمروں سے تصاویر اور ویڈیو وائرلیس کے ذریعے  فون میں منتقل کی جا سکتی ہیں۔
اس میں ٹرانسفر اور ٹیگنگ ایڈون بھی ہے، جس سے فوٹو گرافر تصاویر میں ٹیگ اور وائس کیپشن شامل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس میں ایک اور اہم اضافہ ٹائپ سی پورٹ کے ذریعے ایتھرنیٹ کنکیٹیویٹی کا ہے۔ بدقسمتی سے اس کے لیے درکار ایڈاپٹر فون کے باکس میں شامل نہیں۔


اس فون میں ہوم سکرین کے لیے لینڈ سکیپ کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایکسپیریا 1 پر یہ سافٹ وئیر اپ  ڈیٹس کی مدد سے شامل کر دی جائے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ فون میں پہلے کی طرح 3330 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
ایکسپیریا 1 پروفیشنل ایڈیشن کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار جاپانی ین یا 1320 ڈالر ہے۔ جاپان میں اس کی فروخت کا آغاز 25 اکتوبر سے  ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras