This Japanese Smartphone Won’t Let You Take Inappropriate Photos

یہ جاپانی سمارٹ فون آپ کو غیر مناسب تصاویر بنانے نہیں دے گا

This Japanese Smartphone Won’t Let You Take Inappropriate Photos
جاپانی کمپنی ٹون موبائل (Tone Mobile) نے Tone e20 ماڈل متعارف کرا کر ساری دنیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے ،جو ایسا کام کر سکتا ہے، جو دوسرا کوئی فون  نہیں کر سکتا۔ یہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارفین کو  غیر مناسب تصاویر بنانے سے روکتا ہے۔
اس فون سے صارفین نہ تو  اپنی اور نہ ہی کسی اور کی عریاں تصاویر بنا سکتے ہیں۔یہ فون ایسے والدین کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنے بچوں کو فون لے کر دینا چاہتے ہیں لیکن  اُن کی سرگرمیوں سے باخبر رہ کر انہیں ہوس کے پجاریوں سے بچانا چاہتے ہیں۔
یہ فون دوسری ڈیوائس جیسے والدین کے فون سے کنکٹ ہو کر انہیں  سمارٹ فون سے غیر مناسب تصویر بنانے کے حوالے سے مطلع کر سکتا ہے۔ اس فون کا امیج پراسیسنگ الگورتھم مشتبہ تصویر کو گیلری میں محفوظ نہیں ہونے دیتا۔

(جاری ہے)

تاہم بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر  صرف فون کے کیمرے تک محدود ہے۔

یہ انٹرنیٹ سے عریاں تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے نہیں روکتا۔
عریاں تصویر کشی  سے روکنے سے ہٹ کر ٹون ای 20 ایک مناسب قیمت کا بنیادی فون ہے۔ اس میں 6.2 انچ کا ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ اس کا سیلفی کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ اس فون کی قیمت 180 ڈالر ہے اور فی الحال یہ صرف جاپان میں دستیاب ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras