Translate Text From Videos Photos With This Free Chrome Extension

تصاویر اور ویڈیوز سے ٹیکسٹ الگ کرنے اور ترجمہ کرنے کے لیے زبردست ایکسٹیشن

Translate Text From Videos Photos With This Free Chrome Extension

انٹرنیٹ پر براؤزنگ کرتے ہوئے کبھی تو ہمارا سامنا ایسی تصاویر سے ہوتا ہے، جن میں ٹیکسٹ لکھا ہوتا ہے تو کبھی ایسی تحریر سے جو نامانوس زبان میں ہوتی ہے۔ بعض دفعہ آپ تصویری ٹیکسٹ کو کاپی کر کے ایڈٹ ایبل ٹیکسٹ کی صورت میں لانا چاہتے ہیں یا پھر اسے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔

تصاویر سے ٹیکسٹ نکالنے کے لیے بہت سے او سی آر سافٹ وئیرز موجود ہیں۔ بہت سی آن لائن سروس بھی تصویر اپ لوڈ کرنے  پر اس میں موجود ٹیکسٹ فراہم کر دیتی ہے۔ اسی طرح گوگل ٹرانسلیٹر اور دوسری آن لائن سروسز سے بھی تحریر کا ترجمہ دوسری زبان میں کیا جا سکتا ہے۔
لیکن اس سب کا ایک آسان حل بھی ہے۔ ایسی کسی صورتحال یا مشکل کا سامنا ہے تو گوگل کروم میں کاپی فش ایکسٹینشن انسٹال کریں اور بہت آسانی سے تصویر میں سے ٹیکسٹ کو نکالیں یا تحریر کو دوسری زبان میں ترجمہ کریں۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کرنے کے لیے آپ کو کسی دوسرے ویب پیج یا سائٹ پر بھی نہیں جانا پڑےگا۔

کاپی فش سے براوزر میں میں کھلی کسی پی ڈی ایف فائل یا تصویر سے ٹیکسٹ نکالا جا سکتا ہے اور ویب پیج میں موجود تحریر کا ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں، اس ایکسٹینشن سے ویڈیو پر لکھی تحریر بھی الگ کی جا سکتی ہے ۔
اس ایکسٹینشن کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔
آپ کو بس ایکسٹینشن کے آئیکون پر کلک کر کے ٹیکسٹ ایریا سلیکٹ کرنا پڑےگا۔ جس کے بعد ایکسٹیشن تصویر سے سارا ٹیکسٹ الگ کر لے گی، جسے کسی دوسری زبان میں ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایکسٹینشن کے کئی دوسرے آپشن سے او سی آر اور ترجمہ کے نتائج مزید بہتر کیے جا سکتے ہیں۔
اس ایکسٹیشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras