vivo NEX 3S 5G arrives with Snapdragon 865, UFS 3.1 storage

ویویو نے سنیپ ڈریگن 865 کے ساتھ نیکس 3 ایکس فائیو جی فون پیش کر دیا

Vivo NEX 3S 5G Arrives With Snapdragon 865, UFS 3.1 Storage
ویوو نے حال ہی میں ویویو  نیکس 3 فائیو جی کا جانشین پیش کر دیا ہے۔ویویو نیکس 3 ایس فائیو جی کے ہارڈ وئیر میں سب سے بڑی تبدیلی سنیپ ڈریگن 865 چپ  سیٹ کی ہے، جس میں فائیو جی کا حامل سنیپ ڈریگن ایکس 55 موڈیم ہے، جو این ایس اے +ایس  اے کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون میں اب ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس کی بجائے ایل پی ڈی ڈی آر 5 میموری ہے، جس سے اس کی بینڈ وڈتھ میں 29 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ فون میں انٹرنل  سٹوریج اب 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 ہے۔ اس کی کارکردگی موجودہ سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی  یو ایف ایس 3.0  سے کافی بہتر ہے۔
اس فون  کا ڈسپلے وہی 6.89 انچ فل ایچ ڈی پلس سپرایمولینڈ ہے لیکن اب یہ صرف ایچ ڈی آر 10 کو ہی نہیں بلکہ ایچ ڈی آر 10 پلس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فون میں کیمرہ سیٹ اپ  پچھلے فون جیسا ہی ہے۔ اس فون کا مین کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل، ٹیلی فوٹو کیمرہ f/2.5 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل اور الٹرا وائیڈ کیمرہ f/2.2 اپرچر کے ساتھ13 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں  ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا موٹرائزڈ پاپ اپ سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون میں  ویویو کی 44Wفاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔چین میں اس فون کے 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 4998 یوان یا 720 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ورژن 5298 یوان یا 760 ڈالر ہے۔یہ دونوں ورژن 14 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras