vivo NEX Dual Display Edition arrives with 2x AMOLEDs and three cameras

ویوو نے 10 جی بی ریم اور تین کیمروں کے ساتھ vivo NEX Dual Display Edition جاری کر دیا

Vivo NEX Dual Display Edition Arrives With 2x AMOLEDs And Three Cameras
ویوو کے نئے فون کا نام NEX Dual Display Edition ہے، فون کے نام سے ہی اس کے بارے میں معلوم ہوجاتا ہے کہ اس میں دومتحرک ڈسپلے ہیں۔اس فون میں فرنٹ کے ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے ہے۔ ڈوئل ڈسپلے کے علاوہ بھی اس فون میں  بہت سے زبردست فیچرز ہیں۔
فون کے مین  فرنٹ ڈسپلے  کا ڈیزائن تقریباً بیزل لیس ہے۔
مین ڈسپلے کا سکرین سائز 6.39 انچ ہے۔ اس سپر ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن 1080 x 2340 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ ویوو کے مطابق فرنٹ ڈسپلے  کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.63 فیصد ہے۔

فون کا بیک پینل بھی سپر ایمولیڈ ہے لیکن اس کا سائز تھوڑا چھوٹا یعنی 5.49 انچ ہے۔
اس کی ریزولوشن 1080 x 1920 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 16:9 ہے۔

(جاری ہے)


فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 10 جی بی ریم اور 128 جی بی کی ناقابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر کوئی کیمرہ نہیں لیکن بیک ڈسپلے کے ساتھ 3 کیمرے ہیں۔ ان میں سے مین کیمرہ او آئی ایس اور f/1.79 اپرچر لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔

دوسرا ڈیپتھ سنسر f/1.8 لینز کے ساتھ 2 میگا پکسل ہے۔ تیسرا کیمرہ ٹائم آف فلائٹ قسم کا ہے۔ اس کا بنیادی استعمال فاصلے کی پیمائش ہے، اسے ایڈوانس فیس انلاک کے لیے بھی استعمال کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ اس فون میں فیس انلاک صرف بیک سکرین کی طرف ہی کام کرےگا۔
مین سکرین پر اسے صرف انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر سے انلاک کیا جا سکتا ہے۔ ویوو کا کہنا ہے کہ فون کے کیمرہ مینو میں بہت سے زبردست فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
اس فون میں  10V/2.25A پر فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
فون میں Funtouch OS 4.5 کے ساتھ اینڈروئیڈ 9.0 پائی انسٹال ہے۔
چین میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کاآغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ چین سے باہر اس فون کے پری آرڈر جلد شروع ہونگے۔ اس فون کی قیمت 4998 یوان یا 720 ڈالر ہے۔


Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras