vivo S6 5G announced with 6.44" AMOLED display and Exynos 980

ویوو نے 6.44 انچ ایمولیڈ ڈسپلے اور ایگزینوس 980 کے ساتھ ویوو ایس 6 فائیو جی کا اعلان کر دیا

Vivo S6 5G Announced With 6.44" AMOLED Display And Exynos 980
ویوو کی طرف سے تازہ ترین مڈرینج فون ایس 6 فائیو جی پیش کر دیا گیا ہے۔ اس فون میں ایمولیڈ سکرین، چار کیمرے، ڈوئل موڈ فائیو جی کنکٹیویٹی، 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری اور سام سنگ کا ایگزینوس 980 چپ سیٹ ہے۔
ویوو ایس 6 فائیو جی کا 6.44 انچ ایمولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس  ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے۔
۔ فون کے ڈسپلے میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے جس میں اس کا 32 امیگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔فون کی سکرین کا ایسپکٹ ریشو 20:9 ہے۔سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ ریڈر ڈسپلے میں ہی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فون کی بیک پر فون کا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹراوائیڈ کیمرہ 8 میگا پکسل، میکرو کیمرہ 2 میگا پکسل اور ڈیپتھ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔


فون میں ایگزینوس 980 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی / 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔4500 ایم اے ایچ کی بیٹری  18Wفاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 10 کے ساتھ فن ٹچ او ایس 10 انسٹال ہے۔
یہ فون سیاہ ، سفید اور نیلے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 4 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2698 یوان یا 380 ڈالر جبکہ 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 2998 یوان یا 425 ڈالر ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras