Western users critise on saudi app for a controversial feature

مغربی صارفین کی سعودی سمارٹ فون ایپلی کیشن أبشر پر تنقید

Western Users Critise On Saudi App For A Controversial Feature
گوگل اور ایپل پر ایک سعودی  ایپلی کیشن ہوسٹ  کرنے پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ أبشر (Absher) نامی اس ایپلی کیشن سے سعودی   مرد اپنی زیر کفالت  خواتین کو ٹریک  کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بغیر اجازت ملک چھوڑنے سے روک سکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن سعودی عرب کی حکومت نے بنائی ہے۔
مغربی دنیا میں اس ایپلی کیشن کے ایک فیچر کو کافی متنازعہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے خواتین کے سرپرست اُن کے سفر کو سمارٹ فون سے ٹریک کر سکتے ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے سے روک بھی سکتے ہیں۔
اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے سرپرست کو اپنی زیر کفالت خواتین کو رجسٹر کرنا پڑتا ہے۔
جس کے بعد سرپرست اپنی زیر کفالت خواتین کو کسی مخصوص جگہ جانے سے روک سکتا ہے اور اُن کی سفری سہولیات کو محدود کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جب بھی کوئی خاتون سرحد پار کرنے  کی کوشش کرے گی تو کسٹم آفیسر کی طرف سے سرپرست کو  ایپلی کیشن میں ایک میسج آئے گا۔

اگر خاتون سرپرست کی اجازت کے بغیر سرحد پار کر رہی ہوگی تو سرپرست اس پر فوری ایکشن لے سکے گا۔
اس ایپلی کیشن سے پہلے سعودی خواتین کو  اکیلے  سفر کرنے  کے لیے ایک فارم دکھانا پڑتا تھا۔ اس فارم میں جعل سازی ہو سکتی تھی لیکن أبشر میں جعل سازی کے چانس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

أبشر میں بہت سے  بہترین فیچرز بھی ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے جرمانوں کی رقم کی آن لائن ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔ تاہم  مغربی دنیا میں اس کے صرف ٹریکنگ فیچر کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے تنقید کے بعد ایپلی کیشن کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل کے ایپ سٹور پر  تو ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈز کےاعداد و شمار دستیاب نہیں ہوتے لیکن گوگل پلے سٹور پر اس ایپلی کیشن کو کئی ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ پلے سٹور پر ایپلی کیشن کی ریٹنگ 5 میں سے 4.6 ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras