Xiaomi Mi 9 specs and features officially revealed

شومی می 9 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے آ گئیں

Xiaomi Mi 9 Specs And Features Officially Revealed
شومی می 9 (Xiaomi Mi 9)    دو دن میں سامنے آنے والا ہے لیکن کمپنی نے اس ڈیوائس کی تمام معلومات ابھی سے فراہم کر دی ہیں۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹس میں اس ڈیوائس کے تمام تفصیلات بتا دی ہیں۔
می 9 کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں  ایک کیمرہ 48 میگا پکسل ہے۔
اس کے پکسل کا سائز 0.8 µm  اور  امیج سنسر1/2” ہے ۔ یہ 12 میگا پکسل  کی تصاویر بنا سکتا ہے۔دوسرا کیمرہ f/2.2 اپرچر اور    117 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ہے۔ بیک پر تیسرا کیمرہ f/2.2 اپرچر اور1.0 µm پکسل سائز کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ہے۔
یہ تینوں کیمرےعمودی ترتیب میں نصب ہیں۔ یہ کیمرے PDAF اور CDAF کے ساتھ لیزر آٹو فوکس کو سپورٹ کرتے ہیں۔
اس فون میں وائرلیس چارجنگ کے لیے چوکور کوائل کی بجائے گول کوائل ہے جو 20W چارجنگ سپیڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے فرنٹ پر فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ سام سنگ کا ایمولیڈ پینل ہے۔

اس فون میں فنگر پرنٹ ریڈر سکرین کے نیچے نصب کیا گیا ہے۔ اس میں Reading Mode 2.0 اور Sunlight Mode 2.0 کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
شومی کا دعوی ہے کہ اس فون کی ساؤنڈ کوالٹی بہت بہتر ہوگی جو 0.9 سی سی بڑے سپیکروں کے برابر ہوگی۔ گیم کے شائقین اس میں Game Turbo فیچر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اس فیچر میں فون خود ہی سی پی یو اور جی پی یو کے ریسورسز کا تعین کرے گا۔
اس فون میں ڈسپلے کو محفوظ بنانے کے لیے چھٹی نسل کا گوریلا گلاس استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے کیمرہ سیٹ اپ پر بھی سفائر گلاس استعمال کیا گیا ہے۔
یہ فون تین رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کا ایک ورژن Xiaomi Mi 9: Battle Angel کے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس کا رئیر پینل شفاف ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras