Xiaomi Mi CC9 Pro is official with a 108 MP penta-camera

شومی نے 108 میگا پکسل ، پانچ کیمروں کے ساتھ شومی می سی سی 9 پرو متعارف کرا دیا

Xiaomi Mi CC9 Pro Is Official With A 108 MP Penta-camera
شومی نے شومی می سی سی 9 پرو کوباضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کی بیک پر 5 کیمرے ہیں۔ ان میں سے مین کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے۔می سی سی 9 پرو میں سنیپ ڈریگن  730 جی چپ  سیٹ ہے، جس میں 2.2 گیگا ہرٹز کی دو پرفارمنس کورز کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو ہے۔
اس فون کا ڈسپلے  6.47 انچ کا ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ اس فون کے کنارے خمدار ہیں اور اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں  32MP F/2.0 کا سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر اس کا مین  کیمرہ ہے۔
اس فون کی  بیک پر پانچ کیمرے اور 4 ایل ای ڈی فلیش ہیں۔ اس فون کا مین کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے۔ یہ سام سنگ  آئیسو سیل برائٹ ایچ ایم ایکس سنسر ہے۔اسے شومی نے کورین کمپنی  سام سنگ کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اسے پہلے می مکس الفا (Mi Mix Alpha) میں پیش کیا گیا تھا۔

شومی نے اعلان کیا ہے کہ اس فون میں F/1.7 8P  لینز ہے(یہ  صرف پریمیم ایڈیشن میں ہے)۔ یہ دنیا کا پہلا فون ہے، جس میں اس طرح کا لینز ہے۔1/1.33 انچ سنسر کے ساتھ یہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر بنا سکتا ہے۔ اس فون میں او آئی ایس کے ساتھ ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی ہے۔
یہ 5 گنا ڈیجیٹل زوم پیش کرتا ہے، جو 50 گنا تک ہو سکتا ہے۔ فون میں 117 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 20 میگا پکسل کا کیمرہ بھی ہے۔ یہ دونوں کیمرے 1.5 سینٹی میٹر کے فاصلے سے بھی بہت زیادہ تفصیلات کے ساتھ تصاویر لے سکتے ہیں۔ سمارٹ فونز میں اتنے کم فاصلے سے اتنی اچھی تصاویر پہلی بار حاصل کی گئی ہے۔
فون میں ایک دوگنا زوم کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی ہے۔
می سی سی 9 پرو میں 5260 ایم اے ایچ کی متاثر کن بیٹری ہے۔ اس فون کی بیٹری 30W PD فاسٹ چارجنگ کی بدولت 30 منٹ میں 58 فیصد اور 65 منٹ میں 100 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ MIUI 11 انسٹال ہے۔ یہ فون اورورا گرین، گلیشیئر اور مڈ نائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔
یہ فون 6 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج اور 8 جی بی ریم / 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژنز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کی قیمتیں بالترتیب 2799 یوان یا 400 ڈالر یا 360 یورو اور 3099 یوان یا 440 ڈالر یا 400 یورو ہے۔
اس کا ایک تیسرا ورژن پریمیم ایڈیشن کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔ صرف اس ورژن میں 8P لینز ہے۔ اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس کی قیمت 3499 یوان یا 500 ڈآلر یا 450 یورو ہے۔ چین میں اس کی فروخت کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا۔
اپ ڈیٹ: شومی می سی سی 9 پرو پریمیم ایڈیشن کو عالمی مارکیٹ میں شومی می نوٹ 10 اور می نوٹ 10 پروکے نام سے متعارف کرایا جا رہا ہے. ان کی قیمتیں بالترتیب 549 یورو اور 649 یورو ہونگی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras